Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

29 - 42
رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں  ؎
ترے  محبوب  کی  یا رب  شباہت   لے  کر  آیا  ہوں
حقیقت  اس  کو تو کردے  میں صورت لے کر آیا ہوں
دیکھ لو! سکھ اپنے گرونانک کی محبت میں داڑھی رکھتا ہے، اگرچہ وہ کافر ہے اور کفر کی وجہ سے اسے داڑھی پر کوئی ثواب نہیں ملے گا تو ہمیں اپنے نبی کی محبت کی کتنی لاج رکھنی چاہیے کہ آپ کی اتباع میں دونوں جہاں کی کامیابی ہے اور اس میں آسانی بھی ہے ورنہ روزانہ ایک کوٹ، ڈبل کوٹ اور پھر کھونٹی اکھاڑ کوٹ سے ملائم گالوں کو کتنی مصیبت ہوتی ہے، اس لیے ہم سب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل بنالیں تاکہ ہم بھی پیار کے قابل ہوجائیں اور قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت بھی نصیب ہوجائے کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ کر خوش ہوجائیں گے کہ واہ میرے اُمتی! شاباش کہ تو نے ہماری سی شکل بنائی، لیکن داڑھی ایک مٹھی رکھو کہ چاروں اماموں کے نزدیک ایک مٹھی رکھنا واجب ہے، اس سے کم کرانا حرام ہے۔ بہشتی زیور صفحہ ۱۱۵ جلد نمبر ۱۱ میں دیکھ لو۔ آخر ایک دن تو مرنا ہے، مرنے کے بعد یہ گال کیڑے کھاجائیں گے، پھر کھیت اور فیلڈ ہی نہ رہے گی، اس لیے زندگی میں رکھ لو۔  ان شاء اللہ! اس سے بہت نور محسوس کروگے۔ اللہ تعالیٰ خوش ہوجائیں گے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی خوش ہوجائیں گے۔ اگر بیوی مخالفت کرے کہ ارے میاں! تم بڈھے لگ رہے ہو، کس مولوی کا سایہ تمہارے اوپر پڑگیا۔ تو بیوی کو سمجھادو کہ یہ بتاؤ بیوی صاحبہ! تم مسلمان ہو یا کافر؟ کہے گی مسلمان۔ کہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر جب ایمان لائی ہو تو نبی کی شکل کیسی تھی، وہی شکل بنارہا ہوں۔ ہاں! اگر بیوی کم عمر ہے اور آپ کی عمر زیادہ ہے تو آپ براؤن رنگ کا خضاب لگالیں، کالا خضاب حرام ہے۔ اور اس کو کچھ تحفہ، ہدیہ دو، کچھ گلاب جامن، سموسے وغیرہ کچھ مال دو۔ دو تین مہینہ ذرا زیادہ کھلا دو تاکہ چیں چاں نہ کرے۔
حضرت شیخ سعدی شیرازی نے فرمایا کہ جب کوئی دُشمن تم کو گالی دے رہا ہو تو اس کے منہ میں جلدی سے لڈو ڈال دو تاکہ گالی بھی میٹھی میٹھی نکلے لیکن اللہ کی نافرمانی سے بچنے میں کسی مخلوق سے نہ ڈرو۔ لَا  یَخَافُوۡنَ لَوۡمَۃَ لَآئِمٍ ؕمیں جو لَوْمَۃَ ہے، علامہ آلوسی فرماتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter