Deobandi Books

صحبت اھل اللہ اور جدید ٹیکنالوجی

ہم نوٹ :

12 - 34
شراب کی بتاتی ہے کہ تُو نے آج نالائقی کی ہے اور یہ معشوق یہاں کیوں بیٹھا ہے؟ تب قاضی نے کہا حضور! آج سورج نکلا ہے کہ نہیں؟بادشاہ نے کہا کہ سورج تو نکل آیا۔ کہا کہ کدھر سے نکلا ہے؟ بادشاہ نے کہا کہ مشرق کی طرف سے۔ کہا کہ جب تک سورج مشرق سے نکلے گا تو بہ قبول ہوگی لہٰذا اے بادشاہ سلامت! میں آپ کی گواہی میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں کہ آیندہ کبھی اس خطا کو نہیں کروں گا۔ سعدی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بادشاہ نے کہا کہ میں تم کو سزا دوں گا، تم کو کسی اونچے مکان پر کھڑا کرکے دھکا دلواؤں گا، تمہاری ہڈی پسلی ٹوٹ جائے گی تاکہ تمام شہر والوں کو سبق حاصل ہو۔ اس مجرم نے کہا کہ آج ہی کی رات میں یہی گناہ بہت سے لوگوں نے کیا ہوگا، اگر آپ ان کو گرادیں تو مجھے سبق مل جائے گا، مجھے گراکر آپ دوسروں کو جو سبق دے رہے ہیں اس کے بجائے دوسروں کو گراکر مجھ کو سبق دے دیجیے، بادشاہ خندید و معاف کرد۔ بادشاہ ہنس پڑا اور معاف کردیا۔ خیر! یہ تو ایک مزاحیہ واقعہ حضرت سعدی شیرازی نے لکھ دیا، اس کا مقصد کوئی شرعی حکم بتانا نہیں ہے کہ بادشاہ کو معاف کرنے کا حق تھا یا نہیں۔
توفیقِ توبہ اللہ کے پیار کی دلیل ہے
اللہ تعالیٰ کا دروازۂ توبہ کھلا ہوا ہے لہٰذا کسی کو حقیر مت سمجھو۔ بعض لوگ ندامت اور توبہ کی راہ سے اس مقام پر پہنچے ہیں کہ بڑے بڑے مقدس وہاں نہیں پہنچ سکے۔ اس لیے توبہ کی نعمت کی قدر کرلو، توبہ میں دیر نہ کرو۔ مولانا رومی فرماتے ہیں  ؎
مرکب  توبہ عجائب مرکب است
تا  فلک  تا زد  بیک   لحظہ  ز پست
ارے! توبہ کی سواری عجیب و غریب سواری ہے جو تمہیں ایک سیکنڈ میں اللہ تک پہنچادے گی اور دیر بھی نہیں لگے گی  ؎
کاگا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار
اللہ کوّا سے ہنس کرتا ہے اور اس میں دیر بھی نہیں لگتی۔ اللہ تعالیٰ توفیق توبہ نصیب کرتا ہے اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عرض مرتب 6 1
5 اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوستی کی پیشکش 9 1
6 اللہ تعالیٰ کی دوستی اور محبوبیت کا ایک اور راستہ 10 1
8 ایک قاضئ شہر کی حکایت 11 1
9 توفیقِ توبہ اللہ کے پیار کی دلیل ہے 12 1
10 اللہ کے پیار کی بے مثل لذّت اور اس کی مثال 13 1
11 وصول الی اللہ کی شرط 14 1
12 قلب کی طہارت اور قالب کی حفاظت 15 1
13 چودہ سو برس قدیم آسمانی ٹیکنالوجی 16 1
14 اولیاء اللہ کی صفت ولی سازی 19 1
15 تزکیہ بغیر مزکّی کے ناممکن ہے 20 1
16 سارے عالَم کے عاشقانِ خدا ایک قوم ہیں 21 1
18 نفس و شیطان کو مغلوب کرنے کے داؤ پیچ 23 1
19 اہل اللہ سے مستفید ہونے کی شرطِ اوّلیں 23 1
20 وسوسۂ شیطانی اور وسوسۂ نفسانی کا فرق 24 1
21 شیطان کا نہایت پیارا خلیفہ 24 1
22 اہل اللہ کا نورِ باطن منتقل ہونے کے دو راستے 24 1
23 اہل اللہ سے شدید تعلق و محبت اور اس کی مثال 25 1
24 دردِ محبت میں اہل اللہ کے خود کفیل ہونے کی مثال 27 1
25 کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی پیوندکاری کا طریقہ 17 13
26 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کی ٹیکنالوجی کا طریق حصول 22 16
Flag Counter