Deobandi Books

صحبت اھل اللہ اور جدید ٹیکنالوجی

ہم نوٹ :

11 - 34
سے اور میرے سامنے تمہارے اشکبار ہونے سے اور آہ و فغاں کرنے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے، تمہاری سابقہ کافرانہ اور فاسقانہ حرکتوں اور بدمعاشیوں سے مجھے اذیت ہوتی ہے بلکہ فرمایا کہ تم اگر توبہ کرلو تو ہم تم کو صرف معاف ہی نہیں کریں گے بلکہ اپنا پیارا بنالیں گے۔اَلتَّائِبُ حَبِیْبُ اللہِ5؎ توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا بن جاتا ہے۔
اس لیے توبہ کرنے کے بعد کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے اور حقیر سمجھنے والا سخت مجرم ہے، اندیشہ ہے کہ اس پر قیامت کے دن مقدمہ چل جائے کہ جن لوگوں نے توبہ کرلی تھی اور ہم نے ان کو اپنا پیارا بنالیا تھا پھر تم ہمارے پیاروں پر تبصرے کرتے تھے۔
تو یاد رکھو کہ  اگر کسی شخص کا گناہ نظر بھی آجائے تو سوچو کہ ممکن ہے اس نے توبہ کرلی ہو اور یہ اللہ تعالیٰ کا پیارا بن گیا ہو اور اللہ کے پیاروں پر تبصرہ و تنقید کرنا خطرناک ہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ایک صاحب سے فرمایا، جو ایک ولی اللہ کی غیبت کررہے تھے کہ اللہ والوں کی شان میں بے ادبی و گستاخی اور غیبت مت کرو، خاتمہ خراب ہوجائے گا۔اہل اللہ کی غیبت اور ان کی شان میں بدکلامی سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے لہٰذا زبان کو خاموش رکھو۔ بالفرض اگر ان سے کوئی خطا بھی ہوگئی تو وہ ولی اللہ ہیں، نبی نہیں ہیں کیوں کہ صرف نبی معصوم ہوتا ہے، ولی سے خطا ہوسکتی ہے لیکن جب توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے تو سوچو اس نے توبہ کرلی ہوگی اور اس کی توبہ اس مقام کی ہوسکتی ہے کہ جہاں تک ہماری عبادات بھی نہیں پہنچ سکتیں۔
ایک قاضئ شہر کی حکایت
حضرت سعدی شیرازی نے ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک قاضئ شہر نے گناہِ کبیرہ کیا اور بادشاہ کو اس کی سی آئی ڈی نے اطلاع دی کہ آج اس قاضی نے شراب بھی پی ہے اور ایک معشوق کے ساتھ گناہ کیا ہے۔ بادشاہ نے فوراً لشکر اور فوج کے ساتھ اس کے یہاں چھاپہ مارا۔ قاضی اس وقت سو رہا تھا۔ بادشاہ نے اس کے ایک لات ماری اور کہا اُٹھ نالائق! یہ بوتل 
_____________________________________________
5 ؎   المغنی عن حمل الاسفار:983/2، کتاب التوبۃ،مکتبۃ طبریۃ، ریاض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عرض مرتب 6 1
5 اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوستی کی پیشکش 9 1
6 اللہ تعالیٰ کی دوستی اور محبوبیت کا ایک اور راستہ 10 1
8 ایک قاضئ شہر کی حکایت 11 1
9 توفیقِ توبہ اللہ کے پیار کی دلیل ہے 12 1
10 اللہ کے پیار کی بے مثل لذّت اور اس کی مثال 13 1
11 وصول الی اللہ کی شرط 14 1
12 قلب کی طہارت اور قالب کی حفاظت 15 1
13 چودہ سو برس قدیم آسمانی ٹیکنالوجی 16 1
14 اولیاء اللہ کی صفت ولی سازی 19 1
15 تزکیہ بغیر مزکّی کے ناممکن ہے 20 1
16 سارے عالَم کے عاشقانِ خدا ایک قوم ہیں 21 1
18 نفس و شیطان کو مغلوب کرنے کے داؤ پیچ 23 1
19 اہل اللہ سے مستفید ہونے کی شرطِ اوّلیں 23 1
20 وسوسۂ شیطانی اور وسوسۂ نفسانی کا فرق 24 1
21 شیطان کا نہایت پیارا خلیفہ 24 1
22 اہل اللہ کا نورِ باطن منتقل ہونے کے دو راستے 24 1
23 اہل اللہ سے شدید تعلق و محبت اور اس کی مثال 25 1
24 دردِ محبت میں اہل اللہ کے خود کفیل ہونے کی مثال 27 1
25 کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ کی پیوندکاری کا طریقہ 17 13
26 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کی ٹیکنالوجی کا طریق حصول 22 16
Flag Counter