Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

91 - 607
اللہ کے واسطہ سے ان سے کچھ سوال کرنے لگا، کوئی قرابت رشتہ داری (وغیرہ) اس سائل کو ان سے نہ تھی۔ اس مجمع نے اس سائل کو کچھ نہ دیا۔ اس مجمع میں سے ایک شخص اٹھا اور چپکے سے اس سائل کو کچھ دے   دیا جس کی خبر بجز اللہ کے یا اس سائل کے اور کسی کو نہ ہوئی۔ (تویہ دینے والا شخص 
 یُفْتَحَ لَہ۔ والثَّلاثَۃُ الَّذِیْنَ یُبْغِضُھُمُ اللّٰہُ الشَّیْخُ الزَّانِيْ وَالْفَقِیْرُ الْمُخْتَالُ وَالْغَنِيُّ الظَّلُوْمُ ۔
رواہ الترمذي والنسائي، کذا في المشکاۃ، وعَزَاہُ السیوطي في الجامع إلی ابن حبان والحاکم۔


اللہ  کو بہت محبوب ہے۔ دوسرا) وہ شخص کہ ایک مجمع کہیں سفر میں جا رہا ہے، ساری رات چلنے کے بعد جب نیند کا ان پر اتنا غلبہ ہو جائے کہ وہ ہرچیز سے زیادہ محبوب بن گئی ہو، تو وہ مجمع تھوڑی دیر کے لیے سونے کے لیے لیٹ گیا، لیکن ایک شخص ان 
میں سے کھڑا ہو کر اللہ کے سامنے گڑ گڑانے لگے اور قرآن پاک کی تلاوت شروع کر دے۔ تیسرا وہ شخص کہ کسی جماعت میں جہاد میں شریک تھا، وہ جماعت شکست کھاگئی۔ ان میں سے ایک شخص سینہ سَپر ہوکر آگے بڑھا اور شہید ہوگیا یا غالب ہوگیا۔ اور وہ تین شخص جن سے اللہ بغض رکھتے ہیں: ایک وہ جو بوڑھا ہو کربھی زنا میں مبتلا ہو۔ دوسرا وہ شخص جو فقیر ہو کر بھی تکبر کرے۔ تیسرا وہ شخص جو مال دار ہو کر ظلم کرے۔
فائدہ: ان چھ شخصوں کے متعلق اس قسم کے مضامین بہت سی مختلف روایات میں وارد ہوئے ہیں اور یہ حدیث آیات کے سلسلہ میں نمبر (۹) کے ذیل میں بھی گزر چکی ہے۔ بعض روایات میں ان میں سے ایک شخص کو ذکر کیا ہے اور بعض میں ایک سے زائد کو ذکر کیا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ تین موقع ایسے ہیں جن میں بندہ کی دعا ردّ نہیں کی جاتی، یعنی ضرور قبول ہوتی ہے۔ ایک وہ شخص جو کسی جنگل میں ہو جہاں کوئی اس کو نہ دیکھتا ہو اور وہاں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔ (اس وقت اس کی دعا ضرور قبول ہوگی) ایک وہ شخص جو کسی مجمع کے ساتھ جہاد میں ہو اور ساتھی بھاگ جائیں وہ اکیلا جما رہے۔ تیسرا وہ شخص جو آخر رات میں اللہ کے سامنے کھڑا ہو جائے۔ (الجامع الصغیر)
ایک حدیث میں ہے: تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ قیامت میں نہ کلام کریں گے، نہ ان کا تزکیہ کریں گے اور نہ ان کی طرف (رحمت کی) نظر فرمائیں گے، اور ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ ایک زانی بوڑھا، دوسرا جھوٹا بادشاہ، تیسرا متکبر فقیر۔  (الجامع الصغیر عن مسلم) تزکیہ نہ کرنے کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان کو گناہوں سے پاک نہ کریں گے۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان کی تعریف نہ کریں۔
Flag Counter