Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

337 - 607
مل جائے، تو یہ آیات اور احادیث بہت اہتمام سے، بہت غور و فکر سے سوچنے کی چیزیں ہیں۔
آیات
۱۔ وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتََوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ o (آل عمران : ع ۱۳)
مومنوں کو صرف اللہ تعالیٰ ہی پر توکل کر چاہیے۔
یعنی کسی دوسرے پر ذرا بھی بھروسہ نہ کرنا چاہیے۔ یہ مضمون انہی الفاظ کے ساتھ قرآنِ پاک میں کئی جگہ وارد ہوا ہے، بار بار نازل ہوا ہے۔ آل عمران : ع ۱۷، مائدہ : ع ۲، توبہ : ع ۷، ابراہیم : ع ۲، مجادلہ : ع ۲، تغابن : ع ۲، ان سب آیات میں یہی ارشاد ہے۔ 
۲۔ قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ ط وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ o یَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ یَّشَآئُ ط وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْمِ o (آل عمران : ع ۸)
(اے محمد ﷺ!)آپ کہہ دیجیے کہ بے شک فضل (جس میں روزی بھی داخل ہے) تو خدا کے قبضہ میں ہے، وہ اس کو جسے چاہیں عطا کر دیں، اور اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والے ہیں (ان کے یہاں فضل کی کمی نہیں)، خوب جاننے والے ہیں (کہ کس کو کس وقت کتنا دینا چاہیے)۔ خاص کر دیتے ہیں اپنی رحمت (اور فضل) کے ساتھ جس کو چاہیں، اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والے ہیں۔
۳۔ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ o (آل عمران : ع ۱۷)
حق تعالیٰ شانہٗ توکل کرنے والوں کو محبوب رکھتے ہیں۔
فائدہ: اور جس کو اللہ تعالیٰ محبوب بنالے اس کے عروج کا کیا کہنا۔
۴۔ اَلَّذِیْنَ قَالَ لَھُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِیْمَانًاق وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ o فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَفَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْھُمْ سُوٓئٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰہِ ط وَاللّٰہُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍ o اِنَّمَا ذٰلِکُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآئَ ہٗ ص فَلاَ تَخَافُوْھُمْ وَخَافُوْنِ اِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ o (آل عمران : ع ۱۸)
(حضورﷺ کے زمانہ میں ایک خاص واقعہ کی طرف اشارہ ہے جس میں ارشاد ہے کہ) یہ ایسے لوگ ہیں کہ جب ان سے لوگوں نے کہا کہ ان لوگوں نے (یعنی دشمنوں نے) تمہارے (مقابلہ کے) لیے بڑا سامان جمع کر رکھا ہے سو تم کو ان سے اندیشہ کرنا چاہیے، تو اس خبر نے ان کے ایمان کو اور زیادہ مضبوط کر دیا، اور کہنے لگے کہ ہمیں حق تعالیٰ شانہٗ کافی ہے (ہر مصیبت میں وہی کفایت فرمانے والا ہے) اور وہی بہترین کارساز ہے۔ پس یہ لوگ خدا کی نعمت اور فضل کے ساتھ 
Flag Counter