Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

195 - 607
اس کے پکڑنے کے ماہر ہیں، اس کے طریقوں سے واقف ہیں، ان کے لیے اس کے پکڑنے میں کوئی نقصان نہیں،بلکہ وہ اس سے تریاق بنا سکتے ہیں اور دوسرے فوائد حاصل کرسکتے ہیں، لیکن کوئی ناواقف ان ماہروں کی حرص کرکے سانپ کو پکڑے گا تو ہلاک ہوگا۔ اسی طرح متمول صحابہ کرام ? کی حرص کرکے ہم لوگ اگر اس زہر کا استعمال کثرت سے کریں تو ہلاکت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اور ان حضراتِ کرام? کے متعلق محض اعتقادی بات نہیں، ان کی زندگی کا ایک ایک واقعہ اس کی کھلی شہادت دیتا ہے کہ ان کے یہاں اس کی وقعت ایندھن سے زیادہ نہ تھی۔ ان کے لیے اس کا وجود حق تعالیٰ شا نہٗ سے ذرا سی توجہ بھی ہٹانے والا نہ تھا اور اس کے باوجود اس سے ڈرتے تھے، جیسا کہ ان کی پوری تاریخ اس پر شاہد ہے۔
وَاللّٰہُ الْمُوَفِّقُ لِمَا یُحِبُّ وَیَرْضَی
تیسری فصل
صلۂ رِحمی کے بیان میں
یہ فصل درحقیقت پہلی ہی فصلوں کا تتمہ ہے، لیکن اللہ نے اپنے پاک کلام میں اور حضورﷺنے اپنے پاک ارشادات میں اس پر خصوصیت سے تاکیدیں فرمائی ہیں، اور تعلقات کے توڑنے پر خصوصی وعیدیں فرمائی ہیں۔ اس لیے اس مضمون کو اہتمام کی وجہ سے مستقل فصل میں ذکر کیا گیا۔ حضورِ اقدسﷺکا پاک ارشاد ہے کہ اہلِ قرابت پر صدقہ کا ثواب دوگنا ہے۔ (کنز العمال)
امّ المؤمنین حضرت میمونہؓ نے ایک باندی آزاد کی تو حضورﷺ نے فرمایا کہ اگر تم اس کو اپنے ماموئوں کو دے دیتیں تووہ افضل تھا۔ (کنز العمال) لہٰذا صدقات کے اندر اگرکوئی دوسری دینی ضرورت اہم نہ ہو تو عام صدقہ سے اہلِ قرابت پر صدقہ کرناا فضل ہے۔ البتہ اگر کوئی دینی ضرورت درپیش ہو تو اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کا ثواب سات سو گنا تک ہو جاتا ہے۔ قرآنِ پاک میں اور احادیث میں بہت کثرت سے صلۂ رحمی کی ترغیبات اور قطع رحمی پر وعیدیں آئی ہیں، مگر خوف ہے اس رسالہ کے بڑھ جانے کا۔ اس لیے صرف تین آیات ترغیب کی اور تین آیات وعید کی ذکر کرکے چند احادیث اس مضمون کی ذکر کرتا ہوں کہ ذرا بھی طول ہوگیا توہم لوگوں کو ان کے پڑھنے کی بھی فرصت نہ ملے گی، مگر یہ سارے مضامین اس قدر اہم ہیں کہ باوجود اختصار کے بھی یہ رسالہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ایک حصہ کے بجائے شاید دو حصے کرنے پڑ جائیں۔ 
۱۔ اِنَّ اللَّہَ یَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِیْتَآئِ ذِی الْقُرْبٰی وَیَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَآئِ وَالْمُنْکَرِ وَالْبَغْیِج یَعِظُکُمْ 


Flag Counter