Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

58 - 607
ہے۔ قتادہ ؒ کہتے ہیں کہ اگر ساری دنیا کے آدمی جمع ہو کر چاندی کا ایسا برتن بنا ویں جس میں شیشہ کی طرح سے اندر کی چیز نظر آئے تو نہیں بناسکتے۔ (دُرِّمنثور)
حضرت ابنِ عباس?کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان آیات کا شانِ نزول حضرت علیؓاور حضرت فاطمہؓکا ایک واقعہ ہے جو اسی رسالہ کے ختم پر حکایات میں نمبر(۴۳) پر آرہا ہے۔ اور متعدد واقعات کا کسی آیت کا شانِ نزول ہونا کوئی مستبعد بات نہیں۔ بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ ایک زمانہ میں چند واقعات پیش آئے، اس زمانہ میں کوئی آیتِ شریفہ نازل ہوئی، تو وہ آیتِ شریفہ سب واقعات کے متعلق ہوسکتی ہے۔
۳۵۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰیo وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی o بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا o وَالْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰیo   (الأعلٰی)




بامراد ہوگیا وہ شخص جوپاک ہوگیا۔ اور اپنے ربّ کا نام لیتا رہا اور نماز پڑھتا رہا۔بلکہ تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو مقدّم رکھتے ہو۔ حالاںکہ آخرت دنیا سے بہت زیادہ بہتر اور ہمیشہ رہنے والی چیز ہے۔
فائدہ: ’’پاک ہوگیا‘‘کی متعدد تفسیریں علما سے نقل کی گئی ہیں۔ بہت سے علما کا قول ہے کہ اس سے صدقۂ فطر ادا کرنامراد ہے جیسا کہ متعدد روایات میںآ یا ہے۔ اور بہت سے علما نے اس کو عام قرار دیا ہے۔ سعید بن جبیر ؒکہتے ہیں کہ پاک ہوگیا کا مطلب یہ ہے کہ جو اپنے مال سے پاک ہوگیا۔ قتادہ  ؒکہتے ہیں کہ بامراد ہوگیا وہ شخص جس نے اپنے مال سے اپنے خالق کو راضی کرلیا۔
حضرت ابو الاحوص  ؒ فرماتے ہیں کہ حق تعالیٰ شانہٗ اس شخص پر رحم فرماتا ہے جو صدقہ کرے پھر نماز پڑھے۔ پھر انھوں نے یہ آیت پڑھی۔ ایک روایت میں ان سے یہ نقل کیا گیا: جو شخص اس کی طاقت رکھتا ہو کہ نمازسے پہلے کچھ صدقہ کر دیا کرے وہ ایسا کیا کرے۔ حضرت ابنِ مسعود ؓفرماتے ہیں کہ جوشخص نماز پڑھنے کا ارادہ کرے، کیا حرج ہے کہ کچھ صدقہ اس سے پہلے کر دیا کرے؟ پھر یہ آیتِ شریفہ پڑھی۔
عَرفَجہ ؓکہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے {سَبِّحِ اسْمَ} پڑھنے کی درخواست کی۔ انھوں نے سنانا شروع کی اور جب اس آیت پر پہنچے {بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا}تو پڑھنا چھوڑ کرلوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ ہم نے دنیا کو آخرت پر ترجیح دی۔ لوگ چپ بیٹھے تھے۔ پھر فرمایا کہ ہم نے دنیا کو ترجیح دی اس لیے کہ ہم نے اِس کی زینت کو، اِس کی 
Flag Counter