Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

54 - 607
۳۴۔ اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ کَاْسٍ کَانَ مِزَاجُھَا کَافُوْرًا o عَیْنًا یَّشْرَبُ 


بے شک نیک لوگ (جنت میں) ایسے جامِ شراب پیویں گے جن میں کافور کی آمیزش 
بِھَا عِبَادُ اللّٰہِ یُفَجِّرُوْنَھَا تَفْجِیْرًا o   یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَیَخَافُوْنَ یَوْمًا کَانَ شَرُّہٗ مُسْتَطِیْرًاo وَیُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ  مِسْکِیْنًا وَّیَتِیْمًا وَّاَسِیْرًاo اِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْہِ اللّٰہِ لَانُرِیْدُ مِنْکُمْ جَزَآئً وَّلَا شُکُوْرًاo  اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًاo فَوَقٰھُمُ اللّٰہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ وَلَقّٰھُمْ نَضْرَۃً وَّسُرُوْرًا o وَجَزَاھُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّۃً وَّحَرِیْرًاo مُّتَّکِئِیْنَ فِیْھَا  عَلَی الْاَرَآئِکِ لَایَرَوْنَ فِیْھَا شَمْسًا وَّلَا زَمْھَرِیْرًا o وَدَانِیَۃً عَلَیْھِمْ ظِلٰلُھَا وَذُلِّلَتْ قُطُوْفُھَا تَذْلِیْلاًo وَیُطَافُ عَلَیْھِمْم بِاٰنِیَۃٍ مِّنْ فِضَّۃٍ وَّاَکْوَابٍ کَانَتْ قَوَارِیْرَاْ o قَوَارِیْرَاْ مِنْ فِضَّۃٍ قَدَّرُوْھَا تَقْدِیْرًاo وَیُسْقَوْنَ فِیْھَا کَاسًا کَانَ مِزَاجُھَا زَنْجَبِیْلاًo عَیْنًا فِیْھَا تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلاًo وَیَطُوْفُ عَلَیْھِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُوْنَoج  اِذَا رَاَیْتَھُمْ حَسِبْتَھُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا o  وَاِذاَ رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّمُلْکًا کَبِیْرًاo عٰلِیَھُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّاِسْتَبْرَقٌ ز 


ہوگی۔ ایسے چشموںسے بھرے جاویں گے جن سے اللہ کے خاص بندے پیتے ہیں (ان چشموں میں یہ عجیب  بات ہوگی) کہ وہ جنتی لوگ ان چشموں کو جہاں چاہیں لے جائیں گے۔ (یعنی یہ چشمے ان کے اشاروں کے تابع ہوںگے۔) یہ ایسے لوگ ہیں جو مَنتوں کو پورا کرتے ہیں (اور اسی طرح دوسرے واجبات کو) اور ایسے دن سے ڈرتے ہیں جس دن کی سختی پھیلی ہوئی ہوگی۔ (یعنی عام ہوگی کہ ہر شخص کچھ نہ کچھ اس دن پریشانی میں مبتلا ہوگا۔) یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین کو اور یتیم کو اور قیدی کو۔ (باوجود یہ کہ وہ قیدی کافر اور لڑائی میں برسرِپیکار ہوتے تھے۔) اور وہ لوگ (اپنے دل میں یا زبان سے) کہتے ہیں کہ ہم تم کو محض اللہ کے واسطے کھلاتے ہیں، نہ تو ہم اس کا تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ اس کا شکریہ چاہتے ہیں۔ (بلکہ اس وجہ سے کھلاتے ہیں) کہ ہم اپنے ربّ کی طرف  سے ایک سخت اور تلخ دن کا (یعنی قیامت کے دن کا) خوف رکھتے ہیں۔ پس اللہ  
 وَّحُلُّوْآ اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّۃٍ ج وَسَقٰھُمْ رَبُّھُمْ شَرَابًا طَھُوْرًا o اِنَّ ھٰذَا کَانَ لَکُمْ جَزَآئً وَّکاَنَ سَعْیُکُمْ مَّشْکُوْرًا  o   
(الدھر : ع۱)


Flag Counter