Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

48 - 607
افسوس کے کچھ بھی نہ ہوسکے گا اور دیکھتے آنکھوں اہل و عیال، مال ومتاع سب کچھ چھوڑ کر چل دینا ہوگا۔ آج مہلت ہے جو کرنا ہے کرلو۔
رنگالے نہ چُندیا، گُندھا لے نہ سی
تو کیا کیا کرے گی اَرِی دن کے دن
نہ جانے بُلالے پیا کس گھڑی
تو دیکھا کرے گی کھڑی دن کے دن
حضرت ابنِ عباس? فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے پاس اتنا مال ہوکہ حج کرسکے، اس پر زکوٰۃ واجب ہو اور ادا نہ کرے، تو وہ مرنے کے وقت دنیا میں واپس لوٹنے کی تمنا کرے گا۔ کسی شخص نے ابنِ عباس? سے کہا کہ دنیا میں لوٹنے کی تمنا کافر کرتے ہیں مسلمان نہیں کرتے۔ تو حضرت ابنِ عباس? نے یہ آیتِ شریفہ تلاوت کی کہ اس میں مسلمانوں ہی کے متعلق اللہ پاک نے ارشاد فرمایا ہے۔
ایک دوسری حدیث میں حضرت ابنِ عباس? سے نقل کیا گیا کہ اس آیتِ شریفہ میں مؤمن آدمی کا ذکر ہے۔ جب اس کی موت آجاتی ہے، اور اس کے پاس اتنا مال ہو جس پرزکوٰۃ واجب ہو اور زکوٰۃ ادا نہ کی ہو، یا اس پر حج فرض ہوگیا ہو اور حج ادا نہ کیا ہو، یا کوئی اور حق   اللہ تعالیٰ شا نہٗ کے حقوق میں سے ادا نہ کیا ہو، تو وہ مرتے وقت دنیا میں واپسی کی تمنا کرے گا تاکہ زکوٰۃ اور صدقات ادا کرے، لیکن اللہ  کا پاک ارشاد ہے کہ جس کا وقت آجائے وہ ہرگز مؤخر نہیں ہوتا۔ (دُرِّمنثور)
قرآنِ پاک میںبار بار اس پر تنبیہ کی گئی کہ موت کا وقت ہر شخص کے لیے ایک طے شدہ وقت ہے، اس میں ذرا سی بھی تقدیم یا تاخیر نہیں ہوسکتی۔ آدمی سوچتا رہتا ہے کہ فلاں چیز کو صدقہ کروں گا، فلاں چیز کو وقف کروں گا، فلاں فلاں کے نام وصیت لکھوں گا، مگر وہ اپنے سوچ اور فکر ہی میں رہتا ہے، ادھر سے ایک دم بجلی کے تار کا بٹن دبا دیا جاتا ہے اور یہ چلتے چلتے مرجاتا ہے، بیٹھے بیٹھے مرجاتا ہے، سوتے سوتے مرجاتا ہے۔ اس لیے تجویزوں اور مشوروں میںہرگز ایسے کاموں میں تاخیر نہ کرنا چاہیے۔ جتنا جلد ہوسکے اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے میں، اللہ کے یہاں جمع کر دینے میں جلدی کرنا چاہیے۔ وَاللّٰہُ الْمُوَفِّقُ۔
۳۰۔ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍج وَاتَّقُوا اللّٰہَط اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ م بِمَا تَعْمَلُوْنَo وََلَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ نَسُوْا اللّٰہَ  فَاَنْسٰھُمْ اَنْفُسَھُمْط  اُولٰٓئِکَ ھُم الْفٰسِقُوْنَo لَایَسْتَوِیٓ اَصْحٰبُ النَّارِ وَاَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ط اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ھُمُ الْفَآئِزُوْنَ o (الحشر : ع۳)


Flag Counter