Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

342 - 607
ہیں۔
۳۳۔ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبِّیْ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ ق وَاِلَیْہِ اُنِیْبُ o (الشوری:ع۲)
یہی اللہ میرا ربّ ہے، اسی پر توکل رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
۳۴۔ اَللّٰہُ لَطِیْفٌم بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ ج  وَھُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُo (الشوری : ع ۲)
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے جس شخص کو (جتنی زیادہ) چاہتا ہے روزی دیتا ہے، وہ قوت والا زبردست ہے۔
۳۵۔ وَمَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍo (الشوری:ع۴)
اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ مددگار ہے۔
۳۶۔ وَمَا عِنْدَ اللّٰہِ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَo (الشوری:ع ۴)
جو چیز اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ بدرجہا بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ وہ ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لے آئے اور اپنے ربّ پر توکل کرتے ہیں۔
۳۷۔ وَفِی السَّمَآئِ رِزْقُکُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ o (الذاریات:ع۱)
اور تمہارا رزق اور جن چیزوں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ سب آسمان میں ہیں (یعنی وہاں لوحِ محفوظ میں لکھا ہوا ہے یا وہاں سے بارش وغیرہ کے ذریعہ سے نازل ہوتا ہے)
۳۸۔ رَبَّنَا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَاِلَیْکَ اَنَبْنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُo (الممتحنۃ:ع۱)
(حضرت ابراہیم علیٰ نبینا وعلیہ السلام کی دعا ہے) اے ہمارے ربّ! تیرے ہی اوپر ہم نے توکل کیا اور تیری ہی طرف (ہر ضرورت میں) ہم نے رجوع کیا اور تیری ہی طرف (قیامت میں) لوٹ کر جانا ہے۔
۳۹۔ ھُمُ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ لَاتُنْفِقُوْا عَلٰی مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ حَتّٰی یَنْفَضُّوْا ط وَلِلّٰہِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَایَفْقَھُوْنo (المنافقون:ع۱)
منافق لوگ یوں کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہﷺ کے پاس جمع ہیں ان پر خرچ نہ کرو یہاںتک (کہ جب یہ بھوکے مرنے لگیں گے تو) آپ ہی حضورﷺ کے پاس سے منتشر ہو جائیں گے۔ (حالاںکہ یہ احمق یہ نہیں جانتے کہ) صرف اللہ ہی کے لیے ہیں سب خزانے آسمان کے اور زمین کے، لیکن منافق لوگ سمجھتے نہیں ہیں۔ (احمق ہیں یوں سمجھتے ہیں کہ روزی ان لوگوں کے عطایا پر موقوف ہے)
۴۰۔ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًاo وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبُ ط وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسْبُہٗط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖط قَدْ جَعَلَ 
Flag Counter