Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

341 - 607
وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔
۲۶۔ وَتَوَکَّلْ عَلَی الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ (الشعراء : ع ۱۱)
اور آپ اس (پاک ذات) پر توکل کیجیے جو قادر ہے رحیم ہے۔
۲۷۔ فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰہِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوْہُ وَاشْکُرُوْا لَہٗ ط اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ o (العنکبوت :ع۲)
پس تم لوگ رزق خدا سے مانگو (کہ وہی رزق کامالک ہے)، اس کی عبادت کرو، اس کا شکر ادا کرو، اسی کی طرف (قیامت میں) لوٹ کر جانا ہے۔
۲۸۔ وَکَاَیِّنْ مِّنْ دَآبَّۃٍ لاَّتَحْمِلُ رِزْقَھَا ق اللّٰہُ یَرْزُقُھَا وَاِیَّاکُمْ ز وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ o (العنکبوت : ع ۶)
کتنے جانور ایسے ہیں جواپنی روزی اٹھا کر نہیں رکھتے، اللہ تعالیٰ ہی ان کو روزی پہنچاتا ہے اور تم کو بھی (اور وہی بھروسہ کے قابل ہے،کیوں کہ ) وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔
۲۹۔ وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیِلْاً ط (الأحزاب : ع ۱، ۶)
اور آپ اللہ پر توکل کیجیے وہی کارسازی کے لیے کافی ہے۔
۳۰۔ قُلْ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْصِمُکُمْ مِّنَ اللّٰہِ اِنْ اَرَادَ بِکُمْ سُوٓئً اَوْ اَرَادَ بِکُمْ رَحْمَۃً ط وَلَا یَجِدُوْنَ لَھُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیْرًا o (الأحزاب:ع۲)
آپ ان سے یہ فرما دیجیے کہ وہ کون ہے جو اللہ سے تم کو بچا سکے اگر اللہ تعالیٰ تم کو کوئی برائی (کسی قسم کی مضرت نقصان) پہنچانا چاہے (تو کون روک سکتا ہے)؟ یا وہ کون ہے جو خدا کی رحمت کو تم سے روک سکے اگر وہ تم پر کسی قسم کا فضل کرنا چاہے؟ (تو ساری دنیا مل کر نہیں روک سکتی۔ اس کو خوب سمجھ لیں کہ) وہ خدا کے سوا نہ تو کوئی اپنا حمایتی پائیں گے نہ مددگار۔
۳۱۔ اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ (الزمر:ع ۴)
کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کے لیے کافی نہیں؟
۳۲۔ قُلْ اَفَرَئَ یْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ھَلْ ھُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِّہٖ اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَۃٍ ھَلْ ھُنَّ مُمْسِکٰتُ رَحْمَتِہٖ ط قُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ ط عَلَیْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُوْنَo (الزمر:ع۴)
آپ ان سے فرمائیں کہ اچھا تو یہ بتائو کہ خدا کے سوا تم جن لوگوں کو پکارتے ہو، (ان کی بندگی کرتے ہو) اگر اللہ تعالیٰ مجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے توکیا یہ اس کی دی ہوئی تکلیف کو دور کرسکتے ہیں؟ یا اگر اللہ تعالیٰ مجھ پر کوئی رحمت (عنایت) کرنا چاہے تو کیا یہ اس کو روک سکتے ہیں؟ آپ کہہ دیجیے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے اور اسی پر توکل کرنے والے توکل کرتے 
Flag Counter