Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

340 - 607
آپ کہہ دیجیے کہ وہی میرا ربّ ہے (میرا مربی ہے)، اس کے سواکوئی عبادت کے قابل نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کرلیا ہے اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔
۱۸۔ اَلَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَعَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ o (النحل : ع۶)
یہی لوگ (جن کی اوپر مدح ہو رہی ہے) ایسے ہیں جو (مصائب میں) صبر کرتے ہیں اور اپنے ربّ پر توکل کرتے ہیں (یہ نہیں سوچتے کہ ہجرت کے بعد کھانے کا کیا انتظام ہوگا)
۱۹۔ اِنَّہٗ لَیْسَ لَہٗ سُلْطٰنٌ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلَوْنَ o (النحل :ع ۱۳)
اس کا (یعنی شیطان کا) قابو ایسے لوگوں پر نہیں چلتا جوایمان رکھتے ہیں اور اپنے ربّ پر (دل سے) بھروسہ رکھتے ہیں۔
۲۰۔ وَاٰتَیْنَا مُوْسَی الْکِتَابَ وَجَعَلْنٰہُ ھُدًی لِّبَنِیْٓ اِسْرَآئِیْلَ اَلاَّ تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَکیِلْاً o (بني إسرائیل:ع۱)
اور ہم نے موسیٰ( ؑ) کو کتاب (تورات) دی اور اس کو بنی اسرائیل کے لیے ہدایت (کا ذریعہ) بنایا (اور اس میں اور اَحکام کے ساتھ یہ بھی حکم دیا) کہ تم میرے سوا کسی کو کارساز نہ بنائو۔
۲۱۔ وَاِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلاَّ اِیَّاہُ ج فَلَمَّا نَجّٰکُمْ اِلَی الْبَرِّ اَعْرَضْتُمْ ط وَکَانَ الْاِنْسَانُ کَفُوْرًاo (بني إسرائیل:ع ۷)
اور جب تم کو دریا میں (طوفان وغیرہ کی) مضرت پہنچتی ہے، اس وقت اللہ تعالیٰ کے سوا اور جتنوں کو پکارا کرتے تھے (ان کی عبادت کرتے تھے، ان سے مدد چاہتے تھے،) سب کھوئے جاتے ہیں (دل میں بھی ان کا خیال نہیں آتا، اس وقت صرف اللہ تعالیٰ ہی کو پکارا جاتا ہے)۔ اور جب اللہ تعالیٰ تم کو خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو اس سے روگردانی کرنے لگتے ہو۔ واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے۔
۲۲۔ مَا لَھُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا  یُشْرِکُ فِیْ حُکْمِہٖ اَحَدًاo (الکہف :  ع۴)
نہ تو ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی مدد کرنے والا ہے اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک کرتا ہے (کہ پارلیمنٹ سے رائے لے)۔
۲۳۔ یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّہٗ وَمَا لَایَنْفَعُہٗ ط ذٰلِکَ ھُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُo (الحج : ع ۲)
اللہ تعالیٰ کے علاوہ ایسی چیز کو پکارتا ہے (اس کی عبادت کرتا ہے) جو نہ نقصان دے سکتی ہے نہ نفع۔ یہ انتہائی گمراہی ہے۔
۲۴۔ وَتَوَکَّلَ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَمُوْتُ (الفرقان:ع ۵)
اس (پاک ذات) پر جو زندہ ہے اور کبھی اس پر موت طاری نہ ہوگی توکل کیجیے۔
۲۵۔ وَالَّذِیْ ھُوَ یُطْعِمُنِیْ وَیَسْقِیْنِ o وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ o (الشعراء:ع ۵)

Flag Counter