Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

252 - 607
داغ دینے میں فرق اس وجہ سے ہے کہ آدمی کو اگر مجملاً مال سے محبت ہو، اس کی تفاصیل سے خصوصی تعلقِ نہ ہو، اس کامال تو ایک شے واحد سانپ بن کر اس کے پیچھے لگ جائے گا۔ اور جس کو مال کی تفاصیل سے تعلقِ خاطر ہو، وہ روپیہ اوراشرفی کو گن گن کر رکھتا ہو، اور جو مل جائے اس کے روپے بنا کر رکھتا ہو، تو اس کا مال پَترے بناکر داغ دیا جائے گا۔
ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص اپنے پیچھے خزانہ چھوڑ جائے تو وہ خزانہ ایک گنجا دو نقطوں والا سانپ بن کر قیامت کے دن اس شخص کے پیچھے لگ جائے گا۔ وہ شخص گھبرا کر کہے گا: تو کیا بلا ہے؟ وہ کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں جس کو چھوڑکر آیا تھا۔ وہ سانپ اوّل اس کے ہاتھ کو کھائے گا، پھر سارے بدن کو۔ (الترغیب والترہیب)
قیامت کے عذابوں میں کثرت سے یہ بات ہے کہ جو شخص کسی عذاب کی وجہ سے ریزہ ریزہ، ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، پھر عذاب کے مسلط ہونے کے واسطے اپنی اصلی حالت پر عود کرکے دوبارہ عذاب کا محل بنے گا۔
۳۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: أُمِرْنَا بِإِقَامِ الصَّلَاۃَ وَإِیْتَائِ الزَّکَاۃِ، وَمَنْ لَّمْ یُزَکِّ فَلاَ صَلَاۃَ لَہٗ۔
رواہ الطبراني في الکبیر بأسانید إحداھا صحیح، کذا في الترغیب۔


حضرت عبداللہ بن مسعودؓ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں نماز قائم کرنے کا اور زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم ہے۔ اور جو شخص زکوٰۃ ادا نہ کرے اس کی نماز بھی (قبول) نہیں۔
فائدہ: یعنی نماز پر جو ثواب اللہ کے یہاں سے ملتا ہے وہ بھی نہیں ملے گا، اگرچہ فرض ادا ہو جائے گا۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص زکوٰۃ ادا نہ کرے وہ (کامل) مسلمان نہیں، اس کو اس کے نیک عمل فائدہ نہ دیںگے۔ (الترغیب والترہیب) یعنی دوسرے نیک اعمال سے زکوٰۃ نہ دینے کا وبال نہیں ٹَلے گا، ا س کا مطالبہ بدستور رہے گا۔ ایک اور حدیث میںہے کہ بغیرزکوٰۃ اداکرنے کے دین (کامل) نہیں ہے۔ (کنز العمال)
ایک اور حدیث میں ہے کہ حق تعالیٰ شا نہٗ اس شخص کی نماز کو قبول نہیں فرماتے جو زکوٰۃ نہ دیتا ہو۔ جب اللہ نے (بیسوں جگہ قرآنِ پاک میں) نماز اور زکوٰۃ کو جمع فرمایا ہے تو اس کو علیحدہ نہ کرو۔ (کنز العمال) علیحدہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نماز پڑھی جائے اورزکوٰۃ ادا نہ کی جائے۔
۴۔ عَنْ عَلِيٍّؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ: إِنَّ اللّٰہَ فَرَضَ عَلَی أَغْنِیَآئِ الْمُسْلِمِیْنَ فِيْ أَمْوَالِھِمُ الْقَدْرَ الَّذِيْ یَسَعُ فُقَرَائَھُمْ،  وَلَنْ یُّجْھِدَ الْفُقَرَائَ إِذَا جَاعُوْا أَوْ عَرُوْا إِلاَّ بِمَا یَمْنَعُ 

Flag Counter