Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

212 - 607
لے لے میںاس کے لیے چارباتوں کا ذمہ لیتا ہوں۔ جو شخص صلۂ رحمی کرے اس کی عمر دراز ہوتی ہے، اَعِزَّہ اس سے محبت کرتے ہیں، رزق میں اس کے وسعت ہوتی ہے اور جنت میںداخل ہوتا ہے۔ (کنز العمال) حضورِاقدسﷺ نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ سے فرمایا کہ تین باتیں بالکل حق (اورپکی) ہیں۔
۱۔ جس شخص پر ظلم کیا جائے اور وہ چشم پوشی کرے اس کی عزت بڑھتی ہے۔
۲۔ جوشخص مال کی زیادتی کے لیے سوال کرے اس کے مال میں کمی ہوتی ہے۔ 
۳۔ جو شخص عطااور صلۂ رحمی کا دروازہ کھول دے اس کے مال میں کثرت ہوتی ہے۔ 
							       (دُرِّمنثور)
فقیہ ابواللیث ؒ فرماتے ہیں کہ صلۂ رحمی میں دس چیزیں قابلِ مدح ہیں۔ اول یہ ہے کہ اس میں اللہ جل شا نہٗ عم نوالہٗ کی رضا و خوشنودی ہے کہ اللہ پاک کا حکم صلۂ رحمی کا ہے۔ دوسرے رشتہ داروں پر مسرت پیدا کرنا ہے اور حضورﷺکا پاک ارشاد ہے کہ افضل ترین عمل مؤمن کو خو ش کرنا ہے۔ تیسرے اس سے فرشتوں کو بھی بہت مسرت ہوتی ہے۔چوتھے مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی مدح اور تعریف ہوتی ہے۔ پانچویں شیطان علیہ اللعنۃ کو اس سے بڑا رنج ہوتا ہے۔ چھٹے اس کی وجہ سے عمر میںزیادتی ہوتی ہے۔ ساتویں رزق میں برکت ہوتی ہے۔ آٹھویں مُردوں کو اس سے مسرت ہوتی ہے کہ باپ دادا جن کا انتقال ہوگیا ان کو جب اس کی خبر ہوتی ہے تو ان کو بڑی خوشی اس سے ہوتی ہے۔ نویں آپس کے تعلقات میں اس سے قوت ہوتی ہے۔ جب تم کسی کی مدد کروگے، اس پراحسان کروگے، تمہاری ضرورت اور مشقت کے وقت میں وہ دل سے تمہاری اعانت کرنے کا خواہش مند ہوگا۔ دسویں مرنے کے بعد تمہیں ثواب ملتا رہے گا کہ جس کی بھی تم مدد کرو گے تمہارے مرنے کے بعد وہ ہمیشہ تمہیں یاد کرکے دعائے خیر کرتارہے گا۔
حضرت انسؓفرماتے ہیں کہ قیامت کے دن رحمن کے عرش کے سایہ میں تین قسم کے آدمی ہوںگے۔ ایک صلۂ رحمی کرنے والا کہ اس کے لیے دنیا میں بھی اس کی عمر بڑھائی جاتی ہے، رزق میں بھی وسعت دی جاتی ہے اور اس کی قبرمیں بھی وسعت کر دی جاتی ہے۔ دوسرے وہ عورت جس کا خاوند مرگیا ہو اوروہ چھوٹی اولاد کی پرورش کی خاطر ان کے جوان ہونے تک نکاح نہ کرے تاکہ ان کی پرورش میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔ تیسرے وہ شخص جو کھانا تیار کرے اور یتامیٰ مساکین کی دعوت کرے۔
حضرت حسنؓ حضورِ اقدسﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ دو قدم اللہ کے یہاں بہت محبوب ہیں۔ ایک وہ قدم جو فرض نماز ادا کرنے کے لیے اٹھا ہو، دوسر ا وہ قدم جو کسی محرم کی ملاقات کے لیے اٹھا ہو۔ بعض علما نے لکھا ہے کہ پانچ چیزیںایسی ہیں کہ جن پر دوام اور اِستقلال سے اللہ کے یہاں ایسی نیکیاں ملتی ہیں جیسے کہ اونچے اونچے پہاڑ اور ان کی وجہ 
Flag Counter