Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

199 - 607
ہے، اس کے پاک ارشاد کی ان کو وقعت ہے، انھوںنے اس پرعمل کر کے دکھا دیا کہ اطاعت کرنا اس کو کہتے ہیں، مطیع ایسے ہوتے ہیں۔ اللہ اپنے عالی شان کے موافق ان پر رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے شان کے موافق ان کے درجات بلند فرمائے۔ آخر یہ بھی جذبات رکھتے تھے، غیرت حمیّت رکھتے تھے، ان کے سینوں میں دل اور اس میں جذبات بھی تھے،لیکن اللہ کی رضا کے سامنے کیسا دل اورکہاں کے جذبات؟ کیسی غیرت اورکہاں کی بدنامی؟ اللہ کی رضا کے مقابلہ میں سب چیز فنا تھی۔
۳۔ وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسَانًاط حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ کُرْھًا وَّوَضَعَتْہُ 


اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا۔ (بالخصوص 
کُرْھًا ط وَحَمْلُہٗ وَ فِصَالُہٗ ثَلٰـثُوْنَ شَھْرًاط حَتّٰی اِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً  قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْ ٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ ط اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ o اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْھُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِھِمْ فِیٓ اَصْحَابِ الْجَنَّۃِ ط وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ کَانُوْا یُوْعَدُوْنَ o (الأحقاف: ع ۲)


ماں کے ساتھ احسان کا اور بھی زیادہ، کیوںکہ) اس کی ماںنے بڑی مشقت کے ساتھ اس کوپیٹ میںرکھا اور بڑی مشقت سے اس کو جنا، اور اس کو پیٹ میں رکھنے اور دودھ چھڑانے میں (اکثر کم سے کم) تیس مہینے ہو جاتے ہیں، (کتنی طویل مشقت ہے) یہاںتک کہ جب وہ بچہ جوان ہوتا ہے، (اور دانائی کے زمانہ) چالیس برس کو پہنچتا ہے تو (جو سعید ہوتا ہے وہ) کہتاہے: اے میرے پروردگار! مجھے اس پر مداومت دیجیے کہ میں ان نعمتوں کا 
شکر ادا کروں جو آپ نے مجھ کو اور میرے والدین کو  عطا فرمائیں، اور( اس کی توفیق دیجیے کہ) میںا یسے نیک کام کیا کروں جن سے آپ راضی ہوجائیں اور میری اولاد میں بھی میرے (نفع کے) لیے صلاحیت پیدا فرما دیں۔ میں (اپنے سارے گناہوں سے) توبہ کرتا ہوں اور میں آپ کے فرماںبرداروں سے ہوں۔ (آگے حق تعالیٰ شا نہٗ ان لوگوں کے متعلق فرماتے ہیں کہ) یہی لوگ ہیں جن کے نیک کاموں کو ہم قبول کرلیں گے اور ان کی برائیوں سے درگزر کریں گے اس طرح پر کہ یہ جنت والوں میں سے ہوں گے، یہ اس وعدہ کی وجہ سے ہے جس کاان سے دنیا میں وعدہ کیا جاتا تھا (کہ نیک اعمال کا صلہ جنت ہے)۔
Flag Counter