Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

171 - 607
بھی محدود سمجھتا ہے۔ حالاںکہ آمدنی کے اسباب اسی کے پیدا کیے ہوئے ہیں اور ان اسباب سے پیداوار کا ہونا اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے ۔ وہ نہ چاہے تو دکان دار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا رہے۔ کاشت کار بوئے اور پیداوار نہ ہو۔ اور جب کہ یہ سب اسی کی عطا کی وجہ سے ہے پھر اس کا کیا مطلب کہ ’’پھر کہاں سے آئے گا؟‘‘ مگر ہم لوگ زبان سے اس کا اِقرار کرنے کے بعد دل سے یہ نہیں سمجھتے ہیں کہ یہ صرف اللہ تعالیٰ شا نہٗ ہی کی عطا ہے، ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ اور صحابہ کرام دل سے یہ سمجھتے تھے کہ یہ سب اسی کی عطاء ہے، جس نے آج دیا وہ کل بھی دے گا۔ اس لیے ان کو سب کچھ خرچ کر دینے میں ذرا بھی تامُّل نہ ہوتا تھا۔
۵۔ عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ   ؓقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ: السَّخَآئُ شَجَرَۃٌ فِيْ الْجَنَّۃِ، فَمَنْ کَانَ سَخِیًّا اَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْھَا، فَلَمْ یَتْرُکْہُ الْغُصْنُ حَتّی یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ۔ وَالشُّحُّ شَجَرَۃٌ فِيْ النَّارِ فَمَنْ 


 حضورِ اقدسﷺ کا ارشاد ہے کہ سخاوت جنت میں ایک درخت ہے۔ پس جو شخص سخی ہوگا وہ اس کی ایک ٹہنی پکڑلے گا جس کے ذریعہ سے وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ اور بخل جہنم کاایک درخت ہے۔ جو شخص 
کَانَ شَحِیْحًا أَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْھَا، فَلَمْ یَتْرُکْہُ الْغُصْنُ حَتَّی یُدْخِلَہُ النَّارَ۔
رواہ البیھقي في شعب الإیمان، کذا في مشکاۃ المصابیح۔


شحیح (بخیل) ہوگا وہ اس کی ایک ٹہنی پکڑلے گا، یہاںتک کہ وہ ٹہنی اس کو جہنم میں داخل کرکے رہے گی۔
فائدہ: شُحّ بخل کا اعلیٰ درجہ ہے جیسا کہ پہلی فصل کی آیات میں نمبر (۲۸) پرگزر چکا ہے۔ مطلب ظاہر ہے کہ جب بخل جہنم کا درخت ہے تواس کی ٹہنی پکڑ کر جو شخص چڑھے گا وہ جہنم ہی میں پہنچے گا۔ ایک حدیث میں ہے کہ جنت میں ایک درخت ہے جس کا نام سخا ہے، سخاوت اسی سے پیدا ہوئی ہے۔ اور جہنم میںایک درخت ہے جس کا نام شُحّ ہے، شُحّ اسی سے پیدا ہوا ہے۔ جنت میںشحیح داخل نہ ہوگا۔ (کنز العمال) یہ پہلے متعدد مرتبہ معلوم ہوچکا کہ شُحّ بخل کا اعلیٰ درجہ ہے۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ سخاوت جنت کے درختوں میں سے ایک درخت ہے جس کی ٹہنیاں دنیا میں جھک رہی ہیں۔ جو شخص اس کی کسی ٹہنی کو پکڑ لیتا ہے وہ ٹہنی اس کو جنت تک پہنچا دیتی ہے۔ اور بخل جہنم کے درختوں میں سے ایک درخت ہے جس کی ٹہنیاں دنیا میں جھک رہی ہیں۔ جو شخص اس کی کسی ٹہنی کو پکڑ لیتا ہے وہ ٹہنی اس کو جہنم تک پہنچا دیتی ہے۔ (کنز العمال) یہ ظاہر چیز 
Flag Counter