Deobandi Books

فضائل صدقات اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

124 - 607
کہاں سے آئے گی؟ تو گویا جس مالک نے اس وقت دیا ہے اس کو دوبارہ دینا مشکل پڑ جائے گا۔
بہت سے واقعات اَسلاف واَکابر کے ایسے گزرے ہیں کہ ناداری کی حالت میں بھی جو کچھ تھا سب دے دیا، لیکن ان سب روایات اور واقعات کے خلاف احادیث میں ایک مضمون اور بھی آیا ہے، اور وہ حضورِ اقدسﷺ کا پاک اور مشہور ارشاد: خَیْرُ الصَّدَقَۃِ مَا کَانَ عَنْ ظَھْرِ غِنیًہے۔ بہترین صدقہ وہی ہے جو غنا سے ہو۔ یہ مضمون بھی متعدد روایات میں وارد ہوا ہے۔
’’ابو داؤد شریف‘‘ میں ایک قصہ وارد ہوا ہے۔ حضر ت جابرؓ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضورِ اقدسﷺ کی خدمت میں حاضر تھے۔ ایک شخص حاضر ہوئے اور ایک بَیضہ (انڈہ) کے بقدر سونا پیش کرکے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ مجھے ایک معدن سے مل گیا ہے اس کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ حضورﷺ نے اس جانب سے اِعراض فرما لیا۔ وہ صاحب دوسری جانب سے حاضر ہوئے اور یہی درخواست مکرَّر پیش کی۔ حضورﷺ نے اس طرف سے بھی منہ پھیر لیا۔ اسی طرح متعدد مرتبہ ہوا۔ حضورﷺ نے اس ڈلی کو لے کر ایسے زور سے پھینکا کہ اگر وہ ان کے لگ جاتی تو زخمی کر دیتی۔ اس کے بعد حضورﷺ نے فرمایا: بعض لوگ اپنا سارا مال صدقہ میں پیش کر دیتے ہیں پھر وہ لوگوں کے سامنے سوال کا ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ بہترین صدقہ وہ ہے جو غنیٰ سے ہو۔
حضرت ابوسعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں حاضر ہوئے۔ حضورِاقدسﷺ نے (ان کی بدحالی دیکھ کر) لوگوں سے کپڑا صدقہ کرنے کی ترغیب دی۔ لوگوں نے کچھ کپڑے پیش کیے جن میں سے دو کپڑے حضورﷺ نے ان کو بھی مرحمت فرمائے جو اس وقت مسجد میں داخل ہوئے تھے۔ اس کے بعد دوسرے موقعہ پر حضورﷺ نے پھر لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دی تو انھوں نے بھی اپنے دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا صدقہ کر دیا۔ حضورﷺ نے ان کو تنبیہ فرمائی اور ان کا کپڑا واپس فرما دیا۔ (ابوداود)
ایک اور حدیث میں اس قصہ میں حضورﷺ کا یہ ارشاد وارد ہوا ہے کہ یہ صاحب نہایت بری ہیئت سے مسجد میں آئے تھے، مجھے یہ امید تھی کہ تم ان کی حالت دیکھ کر خود ہی خیال کرو گے، مگرتم نے خیال نہ کیا تو مجھے کہنا پڑا کہ صدقہ لائو۔ تم صدقہ لائے اور ان کو دو کپڑے دے دیے۔ پھر میں نے دوسری مرتبہ جب صدقہ کی ترغیب دی تو یہ بھی اپنے دو کپڑوں میں سے ایک صدقہ کرنے لگے، لو اپنا کپڑا واپس لو۔ (کنز العمال)
ایک اور حدیث میں حضورِ اقدسﷺ کاارشاد وارد ہوا ہے کہ بعض آدمی اپنا سارا مال صدقہ کر دیتے ہیں پھر بیٹھ کر لوگوں کے ہاتھوں کو دیکھتے ہیں۔ بہترین صدقہ وہ ہے جو غنیٰ سے ہو۔ ایک اور حدیث میں ارشاد ہے کہ بغیر غنیٰ کے صدقہ 
Flag Counter