Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

9 - 34
 نہ  کھا  دھوکا  کسی  رنگینیٔ  عالم سے  اے  اخترؔ
محبت  خالقِ   عالم سے رکھ اس  دارِ  فانی  میں
نعمت کا شکر کیا ہے؟
اس کے بعد حضرت والا نے ارشاد فرمایا:ابھی آپ نے میر صاحب کی آوازِ زاغاں میں میرے اشعار سنے۔ زاغ کوّے کو کہتے ہیں اور اس کی جمع زاغاں ہے، مگر میر صاحب کا کوّا بھی صاحبِ نسبت ہے۔ کتنے دردِ دل سے انہوں نے آپ کو اشعار سنائے، ان کے لیے            نعمتِ عظمیٰ ہے کہ یہ ہر جمعہ کو اپنے مرشد کے مضامین کو برسرِ منبر سنایا کرتے ہیں، ان پر یہ  اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔
میر صاحب پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں۔ یہ سفر میں میرے ساتھ رہتے ہیں،دین کی باتیں سنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اتنے کانوں کو اللہ تعالیٰ کی محبت کی باتیں سناتے ہیں تو اس نعمت کا شکر کیا ہے؟ کہ ایک سانس بھی اللہ تعالیٰ کے غضب اور قہر کے اعمال میں اپنے نفس کو مبتلا نہ ہونے دیں اور یہ شکر ادا کرنا ہم سب پر واجب ہے، کیوں کہ سننے والوں کو بھی دین کی باتیں سننے کی نعمت حاصل ہورہی ہے۔ یہ ماحول،یہ صحبت جو ہم سب کو حاصل ہے اس کا شکر یہی ہے کہ ہم خالقِ زندگی پر فداسازی، فداکاری اور وفاداری کی شعارکاری حاصل کریں اور سیاہ کاری سے باز آجائیں۔
اللہ تعالیٰ کی جو بھی نعمت ہو سب کا شکر تقویٰ ہے۔ یاد رکھو! اللہ تعالیٰ کی ہر نعمت چاہے وہ کھانے کی ہو، شیخ کی صحبت کی ہو، صالحین کی صحبت کی ہو، اشکبار آنکھوں کی ہو، دردِ  دل کی ہو سب کا شکریہ اور حاصلِ شکر تقویٰ ہے۔ کوئی زبان سے لاکھ شکر ادا کرے کہ اے میرے مولیٰ! آپ کا شکر ہے، کیا ماش کی دال کھلائی ہے آپ نے اور کیا پسندیدہ کھانا کھلایا آپ نے ، مگر اپنی آنکھوںکو نہیں بچاتا، نافرمانی نہیں چھوڑتا، یہ شخص شریعت کی اصطلاح میں متقی نہیں ہے اور متشکر بھی نہیں ہے، کیوں کہ یہ آخرت کے لیے متفکر نہیں ہے۔ گدھے میں اور اس شخص میں کوئی فرق نہیں ہے، جو زبان سے تو شکر کرتا ہے مگر عمل میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مبتلا رہتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter