Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

25 - 34
یاد کے یہاں کیامعنیٰ ہیں؟یہاں ذِکر اللہ کے یہ معنیٰ نہیں ہیں کہ اللہ کے حقوق میں کوتاہی کرکے یا بندوں کا حق مارکے ہاتھ میں تسبیح لے کرسبحان اللہ سبحان اللہ پڑھنے لگتے ہیں۔اس کی پانچ تفسیریں ہیں ذَکَرُوااللہَ اَیْ ذَکَرُوْاعَظْمَتَہٗ وَوَعِیْدَہٗ اللہ تعالیٰ کی عظمت کو یاد کرتے ہیں کہ بہت بڑے مالک اور بڑی طاقت والے مالک کو میں نے ناراض کرکے اپنے پیر پر کلہاڑی مارلی ہے،اگر خدا نے کینسر پیدا کردیا تو کہاں جاؤں گا یاہارٹ فیل کردیا تو اسی خبیث حالت میں موت آجائے گی۔مگریہ عقل بھی اسی کو آتی ہے جس پر اللہ کا فضل وکرم ہو، گدھوں کو یہ عقل نہیں آتی۔
 اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں سے جب کوئی خطا ہوجاتی ہے تو ذَکَرُوْا عَظْمَتَہٗ اللہ کی عظمت کو یاد کرتے ہیں وَوَعِیْدَہٗ اوراس کی وعید اور عذاب کو یاد کرتے ہیں کہ اتنے عظیم مالک نے اگر عذاب دیاتو کہاں پناہ ملے گی۔عَظْمَتَہٗ اور وَعِیْدَہٗ کی ایک ہی تفسیر ہے۔ جب عظمت ہوتی ہے تب ہی اس کی وعید بھی عظیم معلوم ہوتی ہے۔ اگر عظمت نہ ہوتو اس کی وعید سے بھی نہیں ڈرتا مثلاً ایک آدمی مررہا ہے، چارپائی پر لیٹا ہے، ٹی بی میں مبتلا ہے، وہ اگر کسی کو دھمکاتا ہے کہ تجھے ڈنڈے ماروں گا، تو دوسرا کہتا ہے کہ ابے! تو کیا کرلے گا؟ اُٹھے گا تو چکر کھا کر گرپڑے گا۔ لہٰذا جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت ہوتی ہے وہی اس کے عذاب سے ڈرتا ہے اور جتنی سزائیں ہیں جہنم وغیرہ کی سب کو سوچتا ہے کہ میرا کیا حال ہوگا۔ 
اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 
 ایک تفسیر ہوگئی۔ اور دوسری تفسیر ہے وَذَکَرُوا الْعَرْضَ عَلَیْہِ تَعَالٰی شَانُہٗ اور اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہو کر جواب دینا ہے۔ دوتفسیریں ہوگئیں۔
قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے
 اب تیسری تفسیر پیش کرتا ہوں:
ذَکَرُوْا سُؤَالَہٗ بِذَنْبِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter