Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

13 - 34
ہے، اس میں دودھ وبادامِ روحانی کھلایا جاتا ہے، یعنی اللہ کا ذِکر، اللہ تعالیٰ کی محبت سکھائی جاتی ہے۔ اللہ جو تمام بادام اور ساری مقویات کا خالق ہے، یہاں اُن کا نام لینا سکھایا جاتا ہے۔ ذِکراللہ سے جوروحانی طاقت آئے اس طاقت کا صحیح استعمال تقویٰ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنے کا غم اٹھانا ہے۔
 ذِکر اللہ کی طاقت
 ایک کروڑ بادام کھالو اور ایک دفعہ محبت سے اللہ تعالیٰ کا نام لے لو تو ایک مرتبہ اللہ کا نام لینے کی طاقت کیا ہے؟ قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جب جہاد ہورہا ہو اس وقت جان کی بازی لگانی ہے، اس وقت بادام اور خمیرہ اور شربت روح افزا  کام نہ دے گا۔ اِذَا لَقِیۡتُمۡ فِئَۃً جب تم کفار کی جماعت سے لڑرہے ہو اور جان کی بازی لگارہے ہو تو فَاثۡبُتُوۡا اس وقت ثابت قدم رہو، لیکن یہ ثابت قدمی کیسے نصیب ہوگی؟وَ اذۡکُرُوااللہَ کَثِیۡرًا3؎ ایسے کڑے وقت میں اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کرو، اس کے نام کی طاقت سے تم دشمنوں پر غالب رہوگے۔ 
ایسے ہی نفس سے جہاد کے لیے خانقاہوں میں ذِکر کرایا جاتا ہے۔ ایک آدمی جو خود ہی ورزش کرتا ہے اور دودھ، بادام کھاتا ہے اور ایک آدمی ہے جواپنے استاد کے اکھاڑے میں جاتا ہے دونوں کو لڑا کر دیکھ لو۔ گھر پر بادا م پینے والا اور ورزش کرنے والا، چاہے استاد کے اکھاڑے میں جانے والے سے زیادہ موٹا ہو اور اس میں بہت ہی فیٹنگ(Fating) یعنی موٹا پا ہو، مگر جب اس کا مقابلہ استاد کے اکھاڑے میں پہلوانی سیکھنے والے سے ہوگا تو فائٹنگ (Fighting)یعنی لڑائی میں جیتے گا وہی جو کسی استاد کا تربیت یافتہ ہے۔
 روحانی طاقت اور نفس کی شکست
 توشیخ کے ہاں یہ روحانی غذادی جاتی ہے یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لینا سکھایا جاتا ہے، تاکہ آپ اپنے سب سے بڑے دشمن کا مقابلہ کریں اورنفس کے غلام نہ بنیں، ہمت سے کام لیں
_____________________________________________
3؎    الانفال:45
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter