Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

20 - 34
اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے
 ان آیات میں اللہ تعالیٰ اپنے عاشقوں کے حالات ترتیب وار بیان فرمارہے ہیں کہ میرے مقبول بندے وہ ہیں اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ فِی السَّرَّآءِ وَ الضَّرَّآءِجو خوشحالی میں بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں اور اگرتنگی آجائے تب بھی خرچ کرتے ہیں۔ یہ کمالِ عشق ہے۔ لہٰذا کنجوس سے کنجوس بھی جب اللہ کا عاشق بن جاتا ہے، تو اس کی کنجوسی ختم ہوجاتی ہے اور وہ تنگی میں بھی اللہ تعالیٰ کو نہیں بھولتا، جتنا ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ کے راستے میں فدا کرتا رہتا ہے، انفاق فی سبیل اللہ کو بند نہیں کرتا۔
 بے جا غصہ کو پی جانے والے
 مقبولیت کی دوسری علامت ہےوَ الۡکٰظِمِیۡنَ الۡغَیۡظَ کہ غصہ کو ضبط کرتے ہیں۔ یہاں غصہ کو ضبط کرنا فرمایا ہے ، معدوم کرنا نہیں فرمایا یعنی غصہ موجود رہتا ہے، مگر یہ اس کو ضبط کرتے ہیں۔ کٰظِمِیۡنَ رہتے ہیں، غصہ کو پی جاتے ہیں، اگرغصہ موجود ہی نہ ہو تو اسے پئیں گے کیسے؟معلوم ہوا غصہ آنا بُرا نہیں، بے جا غصہ کرنا بُرا ہے۔ اللہ تعالیٰ نےوَالْعَادِمِیْنَ الْغَیْظَ نازل نہیں فرمایا کہ میرے خاص بندے غصے کو معدوم کردیتے ہیں، اس کا وجود ہی مفقود کردیتے ہیں۔نہیں! غصہ موجود رہتا ہے،مگر اس کو پی جاتے ہیں میری محبت میں۔ کَظْمْ کےمعنیٰ ہیں شَدُّ رَأْسِ الْقِرْبَۃِ عِنْدَ امْتِلَائِھَا5؎  قِرْبَۃْ کے معنیٰ مشک ہیں،یعنی مشک جب بھر جائے اور اس کی گردن سے پانی نکلنے لگے، تو پانی کے نقصان سے بچنے کے لیے مشک کی گردن باندھنے کو کَظْمْ کہتے ہیں۔ کیا مطلب؟ کہ غصہ چڑھ گیا اور دل چاہنے لگا کہ منہ سے اول فول بکیں تب بھی ضبط کرتے ہیں، یعنی جب غصہ بہت زیادہ چڑھ جاتا ہے تب بھی اللہ تعالیٰ کے مقبول بندے اسے پی جاتے ہیں، غصہ کو ضبط کرتے ہیں، وہاں سے ہٹ جاتے ہیں، کھڑے ہوتے ہیں تو بیٹھ جاتے ہیں، بیٹھے ہوتے ہیں تو لیٹ جاتے ہیں۔
 حدیث معالجۂ  غضب کی انوکھی شرح
 یہ ترتیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہے کہ غصہ میں انتقام کا جوش
_____________________________________________
5؎  روح المعانی: 58/4، اٰل عمران (134)، داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter