علامات مقبولین |
ہم نوٹ : |
|
لیکن ہماری کیا شان ہے؟ فرماتے ہیں وَلَا یَخَافُ عُقْبٰھَا 9؎ اور اللہ تعالیٰ کو عذاب نازل کرنے کے بعد اس کے ردِّعمل، ری ایکشن (Reaction) اور انتقام کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔اس کے برعکس دنیا میں کوئی بادشاہ کسی قوم یا کسی صوبے پر انتقام نازل کردے، بمباری کرادے تو بعد میں ہر وقت ڈرتا رہتا ہے کہ کہیں کوئی مجھ سے انتقام نہ لے لے۔ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو دیکھ لو، ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں،نیندیں اڑی ہوئی ہیں کہ کہیں کوئی قوم ہم سے انتقام نہ لے اور ہمارا کام تمام کردے۔ یہ چار تفسیریں ہوگئیں۔ جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے پانچویں تفسیر ہے ذَکَرُوْاجَمَالَہٗ فَاسْتَحْیَوْا 10؎ اللہ تعالیٰ کے جمال کو یاد کرتے ہیں، پھر شرما جاتے ہیں کہ میں نے کہاں ان فانی چیزوں سے دل لگایا۔جو سارے عالم کی لیلاؤں کو نمک دیتا ہے وہ خود کتنا پیارا ہوگا! قیامت کے دن جنت میں جب وہ پیارا نظر آئے گا، اللہ تعالیٰ اپنا دیدار کرائے گا تو واللہ کہتا ہوں کہ دنیا ہی نہیں جنت کے بھی پیارےیاد نہیں آئیں گے۔ اللہ ایسا پیارا ہے کہ جنت کی پیاری حوریں بھی یاد نہیں آئیں گی، مجنوں کو لیلیٰ بھی یاد نہیں آئے گی۔ خالقِ لیلیٰ کا نور اور چمک دمک بے مثال اور بعید از خیال ہے۔ سارے عالَم کا نمک ،سارے عالَم کا حسن اس کی برابری نہیں کرسکتا لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْءٌ 11؎ اس کے مثل کوئی چیز نہیں۔ ایک ذرہ نمک پر پاگل ہونے والو! اس اللہ تعالیٰ پر کیوں نہیں مرتے جس کے لیے نمک کے سمندر اور پہاڑ اور سرچشمہ کی مثال بھی صحیح نہیں ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کے بعد جنت بھی یاد نہیں آئے گی، جب تک اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوگا جنت کا تصور بھی نہیں آسکتا ؎ترے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح وبیاں رکھ دی زبانِ بے نگہ رکھ دی نگاہِ بے زباں رکھ دی دیدارِ الٰہی کے بعد جب جنتی واپس ہوں گے تو حوریں بھی کہیں گی کہ میاں! آپ کے چہرے پر _____________________________________________ 9؎الشمس:14۔15 10؎روح المعانی:60/4،اٰل عمرٰن(136)،داراحیاءالتراث، بیروت 11؎الشورٰی:11