علامات مقبولین |
ہم نوٹ : |
|
اور حفاظتِ نظر کا اہتمام کریں اور جملہ معاصی اور نافرمانی سے بچیں، چاہے وہ ڈش انٹینا ہو، چاہے ٹیلی ویژن ہو، چاہے خلافِ شریعت گانے باجے ہوں، کسی کی پروا نہ رہے ؎سارا جہاں خلاف ہو پروا نہ چاہیے پیش نظر تو مرضئ جانا نہ چاہیے پھر اس نظر سے جانچ کے تو کریہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے جورشتہ دار منہ پھلائیں کہ آپ ہمارے ڈش انٹینا، ٹیلی ویژن اور مووی (Movie) والی شادی بیاہ میں نہیں آئے، تو آپ ان سے کہہ دیجیے کہ چوں کہ وہاں سب سے بڑے سرکار کے ناراض ہونے کا خطرہ تھا جن کا ہم مقابلہ نہیں کرسکتے، تمہارا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ بس اللہ تعالیٰ خوش ہوجائے، چاہے تم ناراض ہو جاؤ، کچھ فکر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو تم ہی آؤ گے ایک دن دعائیں کرانے۔ ایک دیندار نوجوان کا واقعہ محکمۂ موسمیات میں ایک نوجوان لڑکا داڑھی رکھے ہوئے تھا، اس کا سپر وائز ر روزانہ اس کو تنگ کرتا تھا کہ داڑھی منڈا دو۔ اس نے کہا کہ داڑھی تو میرے گال پر ہے، آپ کے گال پر تو نہیں ہے، پھر آپ کو یہ گرانی کیوں ہے؟ مگر اس ظالم پر کچھ اثر نہ ہوتا تھا۔ بعضے ظالم ایسے ہیں کہ اُن کی غفلت کسی عذابِ الٰہی اور سزا سے تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس کا ایک ہی بیٹا تھا، اسے بخار چڑھ گیا، تمام ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔ اس کا ذہن کھٹکا کہ ایک اللہ والا میری ماتحتی میں کام کرتا ہے،اس کو میں نے بہت تنگ کیا ہے، داڑھی منڈانے کے لیے اس کو ستایا ہے اور داڑھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، تو مجھے اس سے معافی مانگنی چاہیے۔ تو اس نے اس لڑکے سے کہا کہ تم مجھے معاف کردو، آج میں محکمۂ موسمیات میں تمہاری ڈیوٹی تہجد کے وقت لگا رہاہوں، لیکن تم کوئی کام نہ کرو بس دو دو رکعات پڑھ کر میرے بچے کے لیے دعا کرو، تمہارا کام ہم خود کریں گے۔ آخر وہ دن آیا نا! اور اس نوجوان کی دُعا سے اس کا لڑکا ٹھیک