Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

18 - 34
کان ٹٹولا تو اس کے کان میں بھی پاخانہ گھسا ہوا تھا۔ معلوم ہوا کہ چھرے دار دست تھا جس کو ہگتے وقت اس نے ایل(L) بنایا جیسے چاغی میں ایٹم بم نے بنایا تھا، اس(L) کی و جہ سے اس کے کان میں بھی پاخانہ بھر گیا۔ کیا ایسی چیزوں پر اللہ کو، اپنے خالق اورپالنے والے کو چھوڑتے ہو؟ کب تک گدھے رہو گے؟ دوستو! ہم لوگ کب تک گدھے رہیں گے؟ ہر شخص جو نفس کا غلام ہےگدھا ہے۔ کب تک ایسی زندگی گزارو  گے؟ جب جنازہ قبر میں اُترے گا تو کون کام آئے گا؟ ایک دن جنازہ اُترنے والا ہے قبر میں۔ اپنے انجام کو بھولنے والا انٹرنیشنل بے وقوف ہے۔
 عقل کی بین الاقوامی تعریف
 آپ سارے عالم سے عقل کی بین الاقوامی تعریف پوچھ لیں، چاہے کافر ہی کیوں نہ ہو ، وہ بھی یہی کہے گا کہ عقل کی بین الاقوامی تعریف ہے انجام بینی ۔ عقل مندوہ ہے جو اپنے مستقبل کا خیال رکھتا ہو۔ اللہ والوں سے بڑھ کر کون مستقبل کو دیکھتا ہے کہ جو مرنے کے بعد آخرت کا بھی خیال کررہے ہیں۔ دُنیا بھر کے کافر زیادہ سے زیادہ اپنی اسی دنیاوی زندگی کے مستقبل کا خیال رکھتے ہیں اور اللہ والے اپنے مرنے کے بعد کے مستقبل کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ بتاؤ کون عقل مند ہے؟ یہ سائنس دان عقل مند ہیں یا اللہ والے عقل مند ہیں؟ اس لیے میں ثابت کرتا ہوں کہ اللہ والوں سے بڑھ کر دنیا میں کوئی عقل مند نہیں ہے اور اللہ کو ناراض کرنے سے بڑھ کر کوئی بے وقوفی نہیں ہے کیوں کہ وہی دنیا اور آخرت کا مالک ہے۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ نافرمانی سے باز آجاؤ، نافرمانی سے باز آجاؤ، گناہ گار زندگی سے باز آجاؤ؎
اُف کتنا ہے تاریک گناہ گار کا  عالم 
انوار سے معمور  ہے  ابرا رکا  عالم
باربار مت آزماؤ گناہوں کے حرام مزے کو! بہت گناہ کرچکے اور کچھ ملا نہیں سوائے بے چینی، پریشانی، ذلت ورسوائی کے۔ کیا اپنے آپ کو رسوا کرنا جائز ہے؟ کیا اپنی آبرو کو گٹر لائنوں پر تباہ کرنا جائز ہے؟یہ بات عقل کے بھی خلاف ہے، خاص کر جس کو اللہ تعالیٰ نے کوئی عزت بھی دی ہو۔ ایک شخص نے دوسرے سے کہا کہ تجھ کو بے عزت کردوں گا، اس نے کہا کہ میرے پاس عزت ہے ہی نہیں تو کیسے بے عزت کرے گا؟ بے عزت تو جب ہو جب اس کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter