Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

11 - 34
 دورانِ مجلس ایک صاحب نے حضرتِ والا سے نظر ہٹا کر دوسری طرف دیکھا، تو اس پر فرمایا کہ اُدھر کیا دیکھتے ہو؟ بھئی! تم کو بارہا سمجھاتے ہیں کہ اِدھراُدھر مت دیکھو، میرا قلب اس معاملے میں بہت حسّاس ہے۔ جب دیکھتا ہوں کہ کوئی اِدھراُدھردیکھ رہا ہے تو دل چاہتاہے کہ اس کو مجلس سے اُٹھادوں۔ میں تو اس کے چہرے کا نشانہ لے رہا ہوں اور یہ پیٹھ دکھارہا ہے۔ میرے نشانے کو اپنی حماقت سے خطا نہ ہونے دو، نظر سے نظر ملائے رکھو؎
مے  کشو   یہ تو  مے  کشی  رِندی  ہے  مے کشی نہیں
 آنکھوں سے تم نے پی نہیں آنکھوں کی تم نے پی نہیں
دین کی بات کرنے والے کی تقریر قریب بیٹھ کر سننے میں اللہ تعالیٰ نے بہت اثر رکھاہے۔ آپ پہلے پیچھے بیٹھ کر تقریر سنیں پھر سامنے بیٹھ کر تقریر سنیں تو فرق معلوم ہوجائے گا۔ میں پیچھے بیٹھنے والوں سے کہتا ہوں کہ آپ میرے سامنے آکر بیٹھیں ، مگر پہلے سے آکر بیٹھو، لیکن بعض لوگ میرے نشانے کی تاب نہیں رکھتے، قلبِ نازک رکھتے ہیں، ان کو میری آہِ گرم کا تحمل نہیں ہے،چناں چہ سوچتا ہوں کہ پہلے ان کو آہِ سرد سننے دو، اللہ تعالیٰ کے فضل سے بتدریج  ان شاء اللہ میٹرک سے انٹر میں لے آؤں گا۔
 میرے بعض احباب ایسے ہیں جو پوچھتے ہیں کہ یہ آہ اور دردِ دل کیا چیز ہے؟ یہ ان لوگوں کی سادگیٔ طبع ہے، بھولا پن ہے، اس کا نام جہالت نہیں ہے، وقت آئے گا تو خود ہی سمجھ جائیں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
 روحانی طاقت کا صحیح استعمال
 تو میں عرض کررہا تھا کہ جس طرح پہلوان کو خوب دودھ بادام پلائے جائیں اور کشتی کے سازوسامان فراہم کیے جائیں، لیکن جب کشتی لڑنے کا موقع آئے تو وہ مقابل کے سامنے کانپتے ہوئے گرجائے، تو اس وقت اس کے گھر والے یہی کہتے ہیں کہ ہمارا دودھ ، بادام سب ضایع ہوگیا، اکھاڑے کی تیاریاں،استاد کو رکھناسب برباد ہوگیا۔ اسی طرح استاد اور شیخ بھی اپنے مریدین کو تربیت دے کر پھر اکھاڑے میں دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن جس طرح بعض جانوروں کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter