Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

10 - 34
 مقبول آنسوؤں کی علامت
 اگر صرف اشکبار آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی ولایت ملتی تو لوگ آنکھوں سے دریا کے دریا رولیتے ہیں، لیکن گناہ سے نہیں بچتے تو یہ رونا کیا رونا ہے؟ گناہ سے بچ کے دکھاؤ تو پھر آنسوؤں کی قدر ہے۔ اپنی بُری خواہشات کو چھوڑو تب معلوم ہوگاکہ تمہارے دل میں اللہ تعالیٰ سے تعلق اور نسبت کے جلوے آگئے، تب ہی تو حرام حلووں سے بچنے کی توفیق ہوگی۔ اپنی ہمت کو استعمال کرو، اس پر فالج مت ڈالو، جن اعضا سے کام نہیں لیا جاتا ان پر فالج گر جاتا ہے۔ اگر تقویٰ سے کام نہیں لوگے اور چھپ چھپ کر حرام مزے لیتے رہو گے تو ہوسکتا ہے کہ تمہاری ہمتِ تقویٰ مفلوج ہوجائے اور اِسی فسق وفجور میں تمہاری جان اللہ تعالیٰ کے ہاں چلی جائے۔ کیا فاسقانہ موت چاہتے ہو؟ ارے! عاشقانہ موت حاصل کرو۔
تربیت یافتہ ہونے کی علامت
 اگر آپ لوگ کسی شخص کو دیکھیں کہ اکھاڑے میں پہلوانی کررہا ہے، اپنے استاد سے داؤ پیچ سیکھ رہا ہے اور ایک کلو بادام بھی گھونٹ کے پی رہا ہے، لیکن جب مقابلے کا وقت آتا ہے تو وہاں کانپنے لگتا اور جلدہی ہار جاتا ہے، تو اس کے ماں باپ اور اس کے گھروالے کہتے ہیں کہ ہمارا دودھ ، بادام سب بے کار گیا۔ تو شیخ بھی اپنی تربیت کے بعد اپنی کامیابی اپنے شاگردوں میں دیکھنا چاہتا ہے کہ جب وہ جہاز میں بیٹھیں اور ایئر ہوسٹس سامنے آجائے، یا کسی اسکول کے سامنے سے گزریں اور کوئی حسین شکل سامنے آجائے، چاہے وہ نمکین ہو یا نمکینہ، چمکین ہو یا چمکینہ، دمکین ہو یادمکینہ، رنگین ہو یا رنگینہ، حسین ہو یا حسینہ تو اس وقت اِن سب سے نظر بچائیں۔
خواتین غلط فہمی سے یہ سمجھتی ہیں کہ نظر کی حفاظت کا حکم صرف مردوں کے لیے ہے۔ ارے! قرآنِ پاک کی تلاوت کرکے دیکھو یَغُضُّوۡامِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ کا حکم مردوں کےلیے ہے کہ مرداپنی نگاہ بچائیں اوریَغۡضُضۡنَ مِنۡ اَبۡصَارِہِنَّ 2؎  کاحکم عورتوں کے لیے ہے کہ عورتیں بھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں، اپنی نظر کو غیر مردوں سے بچائیں۔
_____________________________________________
2؎    النور:31
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter