Deobandi Books

علامات مقبولین

ہم نوٹ :

12 - 34
پتا نہیں چلتا کہ یہ نرہے یا مادہ، تو ایک شاعر کہتا ہے   ’’چوں کہ دم برداشتم مادہ نظر  آید‘‘  جس کی بھی دُم اُٹھائی مادہ نظر آیا۔ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؎
 لَاشُجَاعَۃَ یَافَتٰی قَبْلَ الْحُرُوْبِ
اے جواں! جو تو اکڑ کر سینہ دکھارہاہے ، تو تیری بہادری کا کچھ اعتبار نہیں۔ یہاں کیا پھنکا رماررہا ہے! میدانِ جنگ میں بہادری دکھا تو تیری بہادری معتبر ہے۔ اپنے گھر میں اور مسجد کے منبر پر تو ہر آدمی روسکتا ہے، اشکبار ہوسکتا ہے، دل بھرآسکتا ہے تو یہ نعمت توہے،مگر نعمتِ کاملہ نہیں ہے،نعمتِ کاملہ جب ہے کہ جب دلکش چہرے سامنے آئیں اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی آواز کان میں آرہی ہو  یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ، اس وقت اللہ تعالیٰ کا حکم نہ توڑو، تو اس وقت گویا ملتزم تمہیں حاصل ہوگیا۔ ملتزم کے معنیٰ ہیں جائے التزام، لپٹنے کی جگہ، چمٹنے کی جگہ۔ اگر تم نظر بچا کرغم اٹھالو اور دل توڑ دو، خدا کے قانون کو نہ توڑو، تو واللہ! مسجد کے منبر سے اختر کہتا ہے کہ اسی وقت حاصلِ ملتزم یعنی اللہ تعالیٰ کا قربِ عظیم عطا ہوگا، مگر حج وہیں جا کر ادا ہوگا۔ دیکھویہ احتیاط کی توفیق اللہ تعالیٰ دیتا ہے، ورنہ بعض لوگ کہتے کہ بس نظر بچالوا ور یہیں ملتزم پالو، کون خرچہ کرے؟تو حجِ فرض سعودی عرب جا کرہی ادا ہوگا، ارکانِ حج وہیں جاکر ادا ہوں گے، مگر اللہ تعالیٰ کا قُرب یہیں گلیوں میں، مارکیٹوں میں، کلفٹن پر اور انفسٹن اسٹریٹ پر جہاں بھی کوئی نمکین شکل آجائے، اُس سے نظر بچاکر حاصل کرلو، اپنے اللہ کے قانون کا احترام اور عظمت کرو،             اللہ تعالیٰ سارے عالَم میں آپ کو عظمت دے گا۔ اور اگر مساجد اور خانقاہوں میں بھی بے اصولی ہو جائے تو گھر بیٹھے اللہ رسوا کرنے پر قادر ہے، حدودِ خانقا ہ میں ذلیل کرنے پر اللہ تعالیٰ قادر ہے۔ اللہ کی عظمت اور قدرتِ انتقامیہ سے بے خبر نہ رہو، وہ جہاں غفّار ہے وہیں ذو الانتقام بھی ہے۔
لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نام پر گناہ پر جرأت کرتے ہیں کہ اللہ بڑا کریم ہے، بے شک اللہ تعالیٰ کریم ہے، لیکن پھر دوکان کیوں کھولتے ہو؟ گھر پر انتظار کرو کہ اللہ بڑا کریم ہے، گھر پر ہی رزق پہنچادے گا۔ دُنیا کے معاملے میں ایسا نہیں کرتے، دوکان کھولنے کے لیے ہر وقت گھڑی دیکھتے رہتے ہو۔ جتنی محنت دنیا کے لیے کرتے ہو، اگر آخرت کے لیے اس کا سوواں حصہ بھی کرلو توآج ولی اللہ ہوجاؤ، اس لیے عرض کرتا ہوں کہ یہ خانقاہ روحانی اکھاڑہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 نعمت کا شکر کیا ہے؟ 9 1
3 مقبول آنسوؤں کی علامت 10 1
4 تربیت یافتہ ہونے کی علامت 10 1
5 روحانی طاقت کا صحیح استعمال 11 1
6 ذِکر اللہ کی طاقت 13 1
7 روحانی طاقت اور نفس کی شکست 13 1
8 ایک دیندار نوجوان کا واقعہ 14 1
9 حضرت مولانا شاہ اَبرارالحق صاحب دامت برکاتہم کے دو ارشادات 15 1
10 ظاہر وباطن کی اصلاح 16 1
11 حُسنِ فانی کا دھوکا 17 1
12 عقل کی بین الاقوامی تعریف 18 1
13 مقبول بندوں کی علامات 19 1
15 اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے والے 20 13
16 بے جا غصہ کو پی جانے والے 20 13
17 حدیث معالجۂ غضب کی انوکھی شرح 20 13
18 لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرنے والے 21 13
19 بندگانِ خدا پر احسان کرنے والے 21 13
20 حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والے 22 13
21 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 22 1
22 حدیث مَنْ عَشَقَ… ا لخ کی تشریح 23 1
23 اللہ تعالیٰ کی عظمت و وعید کو یاد کرنے والے 24 22
24 اللہ کے حضور اپنی پیشی کو یاد رکھنے والے 25 22
25 قیامت کے دن کے حساب کو یاد رکھنے والے 25 22
26 اللہ تعالیٰ کی عظمت وجلال سے ڈرنے والے 26 22
27 آیت فَدَمْدَمَ عَلَیْھِمْ …الخ کی تفسیر 26 1
28 جمالِ الٰہی کو یاد کرکے گناہوں پر نادم ہونے والے 27 27
Flag Counter