Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

22 - 38
اے اللہ! مجھے میری نظر میں صغیر فرما، مگر بندوں کی نظر میں مجھے حقیر نہ فرما، بندوں کی نظر میں مجھے کبیر کردے، کیوں کہ اگر دوسرے حقیر سمجھیں گے تو مجھ سے دین کیسے سیکھیں گے؟ معلوم ہوا کہ فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا  کی دُعا مانگنا تو جائز ہے، لیکن عظیم بننے کی نیت کرنا جائز نہیں ہے۔ کوئی عمل اس نیت سے نہ کرو کہ ہم مخلوق کی نظر میں کبیر ہوجائیں اور مخلوق ہماری خوب عزت کرے بلکہ ہمیں اللہ مخلوق کی نظر میں بڑا اس لیے دکھائے تاکہ جب ہم ان کو دین کی بات پیش کریں تو بوجہ عظمت کے ہماری بات ان کو قبول کرنا آسان ہو۔ فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا کی دُعا کا مقصد اپنی ذات کے لیے، دنیوی عزت کے لیے بڑائی مانگنا نہیں ہے۔ اگر دنیوی عزت کی نیت ہے تو وہی عمل طلبِ جاہ اور ریا ہوجائے گا، نیت پر ہر عمل کا دارومدار ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیوی عزت وجاہ کی نیت نہیں سکھائی بلکہ یہ سکھایا کہ اے اللہ! آپ اپنے بندوں میں مجھے بڑا تو دکھائیے، مگر ایک شرط سے کہ جب آپ مجھے لوگوں کی نظر میں بڑا دکھائیں تو میری نظر میں مجھے چھوٹا دکھائیے، پہلے آپ مجھے میری نظر میں مٹادیجیے۔ اسی لیےآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًا مانگا تاکہ اللہ مجھے میری نگاہوں میں حقیر رکھے تاکہ جب اللہ تعالیٰ مجھے فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا بنائیں اور جب لوگوں کی طرف سے مجھے عظمتیں ملیں تو اس کبیراکا ضرر مجھے نہ پہنچے۔ یہاں فِیْ  عَیْنِیْ صَغِیْرًادافع ضرر ہے فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا کا، تاکہ جب مخلوق کی نظر میں آپ مجھے بڑا دکھائیں تو میں اپنی نظر میں پہلے ہی حقیر ہوچکا ہوں کیوں کہ جب اپنی نظر میں حقیر ہوں گا تو مخلوق کی تعریف میں آکر اپنے کو بڑا نہیں سمجھوں گا اور مردود ہونے سے بچ جاؤں گا، کیوں کہ شیطان اپنے کو بڑا سمجھنے ہی سے مردود ہوا۔ پس اگر آپ نے کبیر بننے کی نیت کرلی تو صغیر بننے کی جو دُعا ہے وہ رائیگاں ہوگئی۔ کبیر بننے کی نیت کے بعد آپ اپنی نگاہ میں صغیر نہیں رہ سکتے۔ آپ تو اس کبیر بننے کے شوق میں خود ہی کبیر ہوگئے،اسی لیے پہلا جملہ فِیْ  عَیْنِیْ صَغِیْرًا ہے۔معلوم ہوا کہ فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا وہی ہوں گے جو فِیْ  عَیْنِیْ صَغِیْرًا ہوں گے، اپنی نگاہوں میں جب ہم حقیر ہوں گے تب اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے بندوں کی نگاہوں میں ہمیں کبیر کرے گا اور اگر کبیر بننے کی نیت کرلی کہ نماز اس لیے پڑھو، امامت اس لیے کرو کہ ہماری خوب تعریف ہو، مخلوق ہمارے ہاتھ پاؤں چومے، ہماری خوب عزت ہو، تو یہ تو اپنے
Flag Counter