Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

17 - 38
مخلوق کے لیے لفظِ مولانا کے استعمال کا ثبوت
اس نے کہا کہ ایک جواب اور دے دیجیے اور وہ یہ کہ میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں مولانا صاحب سے ملنے جارہا ہوں جو تبلیغی جماعت کے اکابر میں سے ہیں، تو وہ لڑنے لگی کہ تم انسانوں کو مولانا کیوں کہتے ہو؟ مولانا تو اللہ ہے۔ قرآنِ پاک میں ہے اَنْتَ مَوْلٰنَا جب اللہ کو مولانا کہتے ہیں تو مخلوق کو مولانا کیوں کہتے ہو؟ یہ تو شرک ہے۔ وہ بے چارہ ڈر گیا کیوں کہ اس کے پاس علم نہیں تھا۔ میں نے کہا کہ جاؤ اس کا جواب بھی اپنی بیوی کو دے دینا کہ جس اللہ کو ہم اَنْتَ مَوْلٰنَاکہتے ہیں اسی اللہ تعالیٰ نے مولانا کا لفظ اپنی ذات پاک کے علاوہ بھی قرآنِ پاک میں نازل فرمایا ہے:
فَاِنَّ اللہَ  ہُوَ مَوۡلٰىہُ  وَ جِبۡرِیۡلُ وَ صَالِحُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ13 ۚ؎
اور جنہوں نے ہمیں توحید کا سبق دیا یعنی سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم انہوں نے اپنے صحابی زید بن حارثہ سے فرمایا:
یَا زَیْدُ ابْنُ حَارِثَۃَ أَنْتَ أَخُوْنَا وَمَوْلٰنَا14؎
اس کے بعد صحابی کا عمل دیکھیے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ اپنے شاگرد حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کو ہمیشہ اس طرح بلایا کرتے تھے کہ یَا مَوْلَنٰا الْحَسَنْ دونوں جواب سن کر وہ عرب بہت خوش ہوا اور کہا کہ آیندہ میں عربوں میں آپ کا بیان کراؤں گا۔
تو دوستو! میں یہ عرض کررہا تھا کہ آخر میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت لاکر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ طلباء کو یہ سکھاگئے کہ خلیفہ بننے کا شوق مت کرنا، ساری زندگی پڑھنے پڑھانے میں لگادینا۔ ہر طالب علم خلیفہ نہیں بن سکتا، لیکن پڑھنے پڑھانے میں لگ سکتا ہے۔ کوئی مدرسہ بھی نہ ہو تو عوام کو پڑھاؤ، کسی مسجد میں کھڑے ہوکر ایک حدیث پڑھادو کہ صاحبو! تھوڑی دیر بیٹھ جائیے، میں دعوت نہیں مانگتا، چندہ بھی نہیں مانگتا،ایک
_____________________________________________
13؎  التحریم: 4
14؎ صحیح البخاری:528/1، باب مناقب زید بن حارثۃ،المکتبۃ المظہریۃ
Flag Counter