Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

25 - 38
مجلس درخانقاہ
(وعظ کے بعد حضرت مرشدی مدظلّہم العالی مسجد سے خانقاہ تشریف لائے۔ مسجد سے بہت سے لوگ حضرت والا کے ساتھ خانقاہ آگئے۔ اس وقت حضرت مرشدی فداہ روحی نے کچھ ارشادات فرمائے جو یہاں نقل کرتا ہوں۔ جامع)
ارشاد فرمایا کہ الحمدللہ! ہمارے شیخ الحدیث جنہوں نے بخاری شریف جلد ثانی پڑھائی ہے، میری تقریر سن کر کہہ رہے ہیں کہ میں نے دیوبند میں بھی یہ باتیں نہیں سنیں خاص کر یہ کہ سُبْحَانَ اللہْ میں جو سبحان ہے اس کا پڑھنے والا اخلاقِ رذیلہ سے پاک ہوجاتا ہے اور بِحَمْدِہٖ میں جو حمد ہے اس کا پڑھنے والا حامد سے محمود ہوجاتا ہے ۔اور اللہ کی عظمت بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ مخلوق کے دل میں اس کی عظمت ڈالیں گے از روئے قاعدہ جَزَآءً وِّفَاقًا مگر عظمت کی نیت نہ کرو کیوں کہ عظیم بننے کی نیت جائز نہیں ہے مگر اللہ میاں سے مانگناوَفِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا   کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے بندوں کی نظر میں بڑا دکھادے مگر ایک شرط ہے کہ جب آپ مخلوق میں مجھے بڑا دکھائیے تو مجھے میری نظر میں چھوٹا دکھائیے۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں شیطان مجھے میری نگاہوں میں بڑا دکھاکر مجھے شیطان بنادے لہٰذا پہلے آپ مجھے میری نظر میں مٹادیجیے تاکہ جب لوگوں سے مجھے عظمتیں ملیں تو مجھے اس کا ضرر نہ پہنچے۔ یہاں فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًادافعِ ضرر ہے فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا  کا۔ کتنی بڑی بات ہے مولانا! یہ معمولی بات نہیں ہے۔ آج بڑے بڑے اولیاء ہوتے تو وجد کرتے اختر کی اس بات پر۔یہ علمِ عظیم ان ہی کی غلامی کا صدقہ ہے کہ فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًاجو ہے یہ دافعِ ضرر ہے اگلی نعمت فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا  کا کہ مخلوق میں جب آپ مجھے بڑا بنادیں تو پہلے آپ مجھے بالکل مٹادیں تاکہ میں لوگوں کی تعریف کے چکر میں نہ آجاؤں اور کہیں اپنے کو بڑا نہ سمجھنے لگوں۔ فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا آسان نہیں ہے۔ جب انسان فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ کَبِیْرًا ہوتا ہے تو خود بھی فِیْ عَیْنِیْ کَبِیْرًا  ہوجاتا ہے۔ شیطان اپنی انا  کا مرض اس میں ڈال دیتا ہے کہ میں بھی کچھ ہوں۔ آئی ایم ویری ویری وی آئی پی (I am very very V.I.P) اور پی تکبر کی شراب پی۔ اس لیے فِیْ عَیْنِیْ صَغِیْرًا  کو پہلے مانگا تاکہ اللہ مجھے میری نگاہوں میں
Flag Counter