Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

11 - 38
بالسنّۃ بھی ہیں۔ہم یہ کمزوروں کےلیے کہتے ہیں ورنہ آپ بارہ رکعات پڑھیں،لیکن ہمارا خطاب اس وقت ان لوگوں سے ہے جن کا نام بحرالکاہل ہے، جو کاہلی کے سمندر ہیں، جنہیں سستی گھیرے ہوئے ہے وہ دو  رکعات تو پڑھ سکتے ہیں۔
حفاظِ کرام کی عظیم الشان ولایت کا ایک عجیب نسخہ
تو سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو قیام اللّیل کرے گا اس کو چار نعمتیں حاصل ہوجائیں گی: نمبر ۱)صالحین کے رجسٹر میں اس کا رجسٹریشن ہوجائے گا۔ فَاِنَّہٗ دَاْبُ الصَّالِحِیْنَ قَبْلَکُمْ جتنے صالحین پیدا ہوئے ہیں سب کی عادت قیام اللیل کی تھی۔ دورکعات پڑھنے سے حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک کے تمام صالحین کے رجسٹر میں آپ مندرج ہوگئے۔
سارے عالَم کے اولیاء اللہ کی دُعائیں لینے کا طریقہ
اور ایک فائدہ اور ملا کہ سارے عالَم کے صالحین، اقطاب، ابدال، غوث، اولیاء اللہ چاہے بیت اللہ میں ہوں یا مدینہ پاک میں یا عالَم کے کسی گوشہ میں، ان کی دُعائیں آپ کو مل  جائیں گی۔ دلیل سنیے: سارے عالم میں جتنے مسلمان نمازی ہیں، چاہے بیت اللہ میں ہوں یا روضۃالمبارک میں وہ التحیات میں وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ پڑھیں گے یا نہیں؟تو فَاِنَّہٗ دَاْبُ الصَّالِحِیْنَ سے جب آپ صالحین میں داخل ہوگئے تو سارے عالم کے مسلمانوں کی دُعا آپ کو مفت میں بلا درخواست مل جائے گی۔ حدیثِ پاک کا یہ جملہ فَاِنَّہٗ دَاْبُ الصَّالِحِیْنَ قَبْلَکُمْ اور التحیات کا یہ جملہ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ دونوں جملوں کو ملاؤ تو یہ مطلب ہوا کہ جو صالحین میں شامل ہوجاتا ہے سارے عالم کے اولیاء کی دُعائیں اسے خود بخود ملتی ہیں۔ یہ علم عظیم اللہ تعالیٰ نے اختر کو عطا فرمایا، یہ میں نے کتابوں میں نہیں پڑھا، لیکن اللہ والوں کی جوتیوں کے صدقے میں کیا ملتا ہے اس کو مولانا رومی نے بیان فرمایا ہے؎
بینی   اندر   خود   علوم   انبیاء
اگر تم اللہ والوں کی غلامی کرلو تو اپنے سینے میں فیضانِ علومِ انبیاء پاؤگے۔
Flag Counter