Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

12 - 38
اور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام اللّیل کا دوسرا فائدہ بیان فرمایا وَھُوَ قُرْبَۃٌ اِلٰی رَبِّکُمْ  تم اللہ کے مقرب بھی ہوجاؤگے، اور تیسرا فائدہ بیان فرمایا وَمَکْفَرَۃٌ لِّلسَّیِّاٰتِ تہجد کی نماز کی برکت سے اس کی خطائیں بھی معاف ہوجائیں گی، اور چوتھا فائدہ وَمَنْھَاۃٌعَنِ الْاِثْمِ8؎  قیامِ لیل سے گناہوں سے بچنے کی ایک روحانی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ اور حدیث میں یہ قید نہیں ہے کہ تین بجے رات ہی کو پڑھنے سے یہ طاقت آئے گی، عشاء کے بعد ہی اگر پڑھ لو تو ان شاء اللہ تعالیٰ چاروں فائدے آپ کو مل جائیں گے۔ یہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ یہ دنیوی اطبائے یونان کا نسخہ نہیں ہے جس میں خطرہ ہوسکتا ہے کہ فائدہ کرے یا نہ کرے۔ طبِّ یونانی میں احتمال ہوتا ہے کہ ہوسکتا ہے دوا  فائدہ کرے اور ہوسکتا ہے کہ فائدہ نہ کرے، لیکن طبِّ ایمانی کا ہر نسخہ سو فیصد مفید ہے بشرطیکہ بدپرہیزی نہ کرے اور بد پرہیزی کیا ہے؟ اسبابِ گناہ سے قریب رہنا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
تِلۡکَ حُدُوۡدُ  اللہِ فَلَا تَقۡرَبُوۡہَا اسبابِ گناہ کے قریب نہ رہو، اَمردوں کے قریب نہ رہو، لڑکیوں کے قریب نہ رہو، جو لَاتَقْرَبُوْا رہےگا لَا تَفْعَلُوْا رہے گا اور جو تَقْرَبُوْا رہے گا ایک دن تَفْعَلُوْا ہوجائے گا۔ مندرجہ بالا حدیث سے معلوم ہوا کہ اُمت کے بڑے لوگ حافظِ قرآن اور اصحاب اللّیل یعنی تہجد گزار لوگ ہیں اور تہجد کے چار فوائد ہیں کہ ان کا شمار صالحین میں ہوجائے گا یعنی وہ برے اخلاق سے پاک ہوجائیں گے اور اللہ کے مقرب ہوجائیں گے، ان کی خطائیں معاف اور انہیں گناہوں سے بچنے کی توفیق ہوگی۔ پس حفاظِ کرام کی عظیم الشان ولایت کا یہ نسخہ ہے کہ وہ سب تہجد گزار ہوجائیں۔ یہ نسخہ ان کی عظمت کا علمبردار ہے۔
علمِ نبوت اور نورِ نبوت
یہ معروضات تو حفاظ کرام کے بارے میں تھیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پچھلے دو سال
_____________________________________________
8؎  جامع الترمذی:195/2، باب بعد ذکر فضل التوبۃ والاستغفار،ایج ایم سعیدالبقرۃ:187
Flag Counter