Deobandi Books

تقریر ختم قرآن مجید و بخاری شریف

ہم نوٹ :

30 - 38
بغیر استحضارِ عظمت کے تم کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل ورحمت مانگو جس کے ذریعے سے اصلاح نصیب ہوتی ہے۔
وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ  مَا زَکٰی مِنۡکُمۡ  مِّنۡ  اَحَدٍ  اَبَدًا
یعنی اگر اللہ کا فضل ورحمت نہ ہوتا تو اے صحابہ! تمہاری اصلاح نبی بھی نہیں کرسکتا تھا کیوں کہ عہدِ نبوت میں یہ آیتیں نازل ہوئی تھیں اس لیے صحابہ اس کے مخاطب اوّل ہیں، میرے فضل اور میری رحمت سے تمہاری اصلاح ہوگی لہٰذا وَ لٰکِنَّ  اللہَ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ21؎ تمہارا تزکیہ میری مشیت کا محتاج ہے۔ بابِ نبوت تو ذریعہ اور وسیلہ ہے مگر مشیتِ الٰہیہ بھی ساتھ ہو ورنہ ابوجہل کو اثر نہیں ہوا۔ اس لیے کہتا ہوں کہ شیخ کے ہاں رہتے ہوئے دو رکعات پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کی مشیت مانگو کیوں کہ یہاں ان دونوں آیتوں میں تین چیزیں بتائی گئی ہیں۔ فضل، رحمت اور مشیت تو اللہ تعالیٰ سے کہو کہ اے اللہ! اپنا فضل، اپنی رحمت اور اپنی مشیت میری اصلاح کے لیے شامل فرمادے تاکہ تیرے نیک بندے میری وجہ سے بدنام نہ ہوں۔
حسینوں سے بچنے کی ایک تدبیر
ارشاد فرمایا کہ کینیڈا سے ایک پاکستانی اسٹوڈنٹ کا فون آیا کہ کرسچین لڑکیاں ہم سب پاکستانی نوجوانوں کو اپنی طرف بلاتی ہیں۔ میں نے کہا ایسا کرو کہ پگڑی باندھ لو، ہر وقت سر پر پگڑی باندھو اور ہاتھ میں تسبیح رکھو، پھر دیکھو کون کرسچین لڑکی آپ کو بلاتی ہے تو اس نے لکھا کہ جب سے سر پر پگڑی باندھی ہے ساری لڑکیاں مجھ کو دیکھتے ہی بھاگتی ہیں کہ یہ تو پادری معلوم ہوتا ہے۔ اسی طرح ری یونین کے نوجوان علماء نے کہا کہ کرسچین لڑکیاں داڑھی والوں کو زیادہ اشارہ کرتی ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ ان کا نیک گمان ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ داڑھی والے تقویٰ کی برکت سے فل اسٹاک ہوتے ہیں، اندر خوب مال ہے اور پتلون والوں کو سمجھتی ہیں کہ سب آؤٹ آف اسٹاک ہیں۔ نہ فل ہیں نہ ہاف ہیں، نو اسٹاک ہیں، کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر اس کا کیا علاج ہے؟ میں نے کہا کہ اس کا علاج سن لو، میرا یہ انگریزی شعر پیش کردیا کرو جو اسی وقت موزوں ہوا تھا؎
_____________________________________________
21؎   النور :  21
Flag Counter