Deobandi Books

تزکیہ نفس

ہم نوٹ :

20 - 34
بس مرغی کے پروں میں رکھ دے یہاں تک کہ اکیس دن بعد بچہ انڈے کے چھلکوں کو توڑ کر بزبانِ حال یہ شعر پڑھتا ہوا نکلتا ہے؎
کھینچی  جو ایک آہ  تو  زنداں نہیں  رہا
مارا  جو  ایک  ہاتھ گریباں  نہیں رہا
اللہ والوں کے صدقہ میں اللہ تعالیٰ ایسی روحانی حیات دیتا ہے کہ سالک غفلت کے تمام تعلقات کو خودبخود توڑ دیتا ہے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اے دنیا والو! اگر تم دنیوی تعلقات کی دو سو  زنجیروں میں ہمیں جکڑوگے تو ہم ان زنجیروں میں نہیں جکڑے جاسکتے؎
غیر  آں   زنجیر   زُلف   دلبرم
گر  دو   صد  زنجیر آری  بر  درم
اگر دنیوی تعلقات کی دو سو  زنجیریں اے اہل دنیا! لاؤگے تو ہم سب کو توڑ دیں گے سوائے اللہ کی محبت کی زنجیر کے کہ اس میں گرفتار ہونے کے تو ہم خود مشتاق ہیں۔
قیامت تک اولیاء اللہ پیدا ہوتے رہیں گے
حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے قسم اُٹھائی تھی کہ خدا کی قسم! جب کسی ولی کا انتقال ہوتا ہے تو اس کی کرسی خالی نہیں رکھی جاتی۔ فوراً اس کرسی پر دوسرا ولی بٹھادیا جاتا ہے اور یہ شعر پڑھا تھا؎
ہنوز آں  ابر  رحمت  درفشاں  است
خم  و  خم  خانہ  با   مہر  و  نشاں  است
آج بھی وہ فیض جاری ہے اور جیسے حکیم اجمل خان نہیں ہیں، مگر ان کے شاگرد کے شاگرد کے شاگرد کو تلاش کرتے ہیں اور یہ کہنا کہ کیوں کہ آج حکیم اجمل خان نہیں ہیں لہٰذا میں آج کل کے سٹر پٹر حکیموں سے علاج کرانا اپنی توہین سمجھتا ہوں، یہ شخص یا تو پاگل ہے یا بے وقوف۔ جو موجودہ طبیب ہیں آپ ان ہی سے علاج کراتے ہیں۔ اسی طرح روحانی بیماریوں کے علاج کے لیے اگر ہم حضرت بایزید بسطامی کا، حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا، شیخ عبدالقادر 
Flag Counter