Deobandi Books

تزکیہ نفس

ہم نوٹ :

11 - 34
آنسوؤں کی تھیلی ہے کہیں اس میں زہریلا مادّہ پیدا نہ ہوجائے۔ سبحان اللہ! اللہ کی کیا شان ہے۔ اور نمک پر اس وقت مجھے اپنا ایک شعر یاد آگیا؎
جن کی صورت میں ہو نمک شامل
واجب   الاحتیاط   ہوتے    ہیں
جن کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض ہوتا ہے، نمک سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہاں میرے ساتھ کراچی سے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب آئے ہوئے ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ اپنے مطب میں میرے دو شعر لکھوادیجیے۔ ایک جسمانی ہائی بلڈ پریشر کے لیے ہے اور دوسرا روحانی ہائی بلڈ پریشر کے لیے۔ جسمانی ہائی بلڈ پریشر والوں کے لیے یہ ہے؎
جس غذا  میں بھی  ہو  نمک  شامل
واجب   الاحتیاط   ہوتے     ہیں
اور دوسرا شعر روحانی ہائی بلڈ پریشر کے لیے ہے؎
جن کی صورت میں ہو نمک شامل
واجب   الاحتیاط   ہوتے    ہیں
حفاظتِ نظر کی ایک حکمت
اور جس دن چاند چودہویں تاریخ  کا ہوتا ہے،سمندر میں جوار بھاٹا اور اس کی موجوں میں طغیانی آجاتی ہے،لہٰذا جو لوگ زمین کے چاندوں سے اپنی نظر نہیں بچائیں گے ان کے قلب کے سمندر میں جوار بھاٹا اور اتنی زیادہ طغیانی آئے گی کہ بے ساختہ حواس باختہ ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس ذاتِ پاک نے ہمیں نظر کی حفاظت کا حکم دے دیا۔
حرمتِ زِنا کی ایک حکمت
فرانس (ری یونین) میں ایک عیسائی نے سوال کیا کہ اسلام میں زنا کیوں حرام ہے؟ میں نے کہا اس لیے تاکہ آپ حرامی نہ رہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو حلالی رکھنے 
Flag Counter