Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2016

اكستان

7 - 66
درسِ حدیث 
حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' 	کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
 جوتقوی اِختیار کریں گے وہ زیادہ قریب ہوں گے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّا بَعْدُ !
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اُنہیں رسول اللہ  ۖ  نے یمن (کا عامل بنا کر ) بھیجا تو اُن کے ساتھ رسول اللہ  ۖ  ہدایات فرماتے ہوئے مدینہ شریف سے باہر  تشریف لے گئے ،حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ  ۖ  زمین پر اُن کی سواری سے نیچے پیدل تشریف لے جا رہے تھے (حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اُترناچاہا تھا لیکن آقائے نامدار  ۖ نے منع فرما دیا یہ بعض دُوسری روایات میں بھی آتا ہے) جب آپ ہدایات دے کر فارغ ہوئے تو اِرشاد فرمایا کہ اے معاذ  !  اَندیشہ ہے کہ تم مجھ سے اِس سال کے بعدنہ مِل سکو گے اورشاید تم میری اِس مسجد اور قبر ہی سے گزرو گے تو حضرت معاذ رسول اللہ  ۖ  کے فراق کے خیال سے بِلک بِلک کر رونے لگے پھر رسول اللہ  ۖ  نے اپنا رُخ مدینہ شریف کی طرف کر لیااور فرمایا میرے قریب تر وہ لوگ ہیں جو تقوی اِختیار کریں جوبھی ہوں اور جہاں بھی ہوں۔  ١
 اِس حدیث شریف میں یہ بتلایا گیا کہ نبی کے قرب کامدار تقوی پرہے، جوجتنا متقی ہوگا وہ اُتنا 
  ١   مشکوة شریف کتاب الرقاق  رقم الحدیث  ٥٢٢٧
Flag Counter