Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2016

اكستان

9 - 66
علمی مضامین                                                                    سلسلہ نمبر١١ 
''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ  شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)
سرمایہ ختم کیا جائے یا بخل 
(  حضرت اَقدس مولاناسیّد محمد میاں صاحب   )  
 عمل اور رُوح کارابطہ،فناء میں بقائ، ماہرین ِ رُوحانیت کا فیصلہ  :
دوکلمے ہیں  سبحان اللہ والحمد للہ  زبان نے حرکت کی اور یہ کلمے سنے گئے حرکت ختم ہوگئی آواز بھی ختم ہوگئی مگر کیا یہ الفاظ بھی ختم ہوگئے جو زبان سے صادر ہوئے تھے  ؟  پوری دُنیاہمیشہ اِسی فریب میں مبتلا رہی کہ یہ الفاظ ختم ہوگئے، فلاسفہ اور منطقی حضرات اپنی چمکتی ہوئی دلیلوں سے یہی ثابت کرتے رہے کہ الفاظ اَعراض ہیں جن کی اپنی کوئی ہستی نہیں ہوتی کسی دُوسری چیز کے سہارے اُن کانمائشی وجود ہوتا ہے جوآنًا فا نًا ختم ہوجاتا ہے۔
 آنحضرت  ۖ  نے فرمایا تھا کہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ تَمْلاَنِ مَا بَیْنَ السَّمَآئِ وَالْاَرْضِ  ١  سبحان اللہ اور اَلحمدللہ اُس تمام فضا کو پُر کر دیتے ہیں جو آسمان اور زمین کے بیچ میں ہے، یہ ایک ایسی ہستی 
  ١   مشکوة شریف  کتاب الطہارة  رقم الحدیث  ٢٨١
Flag Counter