وفیات
٢٢جولائی کو جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذالحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب اور مولانا خلیل الرحمن صاحب مدظلہم کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرما گئیں،مرحومہ بہت صابر وشاکر اور نیک دل خاتون تھیں۔اہلِ اِدارہ اِن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کرجنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
١٥جولائی کوجامعہ مدنیہ کے سابق اُستاذ الحدیث حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب کی اہلیہ صاحبہ ،مولانا عمران و مفتی سلمان صاحبان کی والدہ صاحبہ،ڈاکٹر محمد امجد و مولانا عابد صاحبان کی خوشدامن صاحبہ طویل علالت کے بعد اِنتقال فرماگئیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کرجنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ، اہلِ اِدارہ اِن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتے ہیں۔
٢٢جولائی کو جامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ ہائیر فیکٹری کے مالک جناب حاجی کوچی خان صاحب وفات پاگئے۔
١٩جولائی کو جامعہ مدنیہ لاہور کے قدیم پڑوسی جناب حاجی مختار احمد صاحب بھٹی اچانک وفات پاگئے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔