والا بچہ بڑا ہوا تو وہ طبیب حاذق یا ڈاکٹر تھا، اُس کی فطرت میں ایک صلاحیت تھی تعلیم نے اُس کوبیدار کیا چمکایا اُس کو طبابت اور ڈاکٹری کے راستہ پر لگایا اور رات دن کی مشق اُس کی صلاحیت کو پختہ کر دیتی ہے مرض کی تشخیص کر کے وہ نسخہ تجویز کرتاہے مریض شفایاب ہوتا ہے اور اُس کا تجربہ بڑھتا ہے اور صلاحیت پختہ ہوتی ہے یہاں تک کہ طبابت اُس کا مزاج بن جاتی ہے۔
رب اور پرور دگار کا اِعتراف فطری جوہر ہے تعلیم نے اُس کو روشن کیا پھر تعلیم پر اُس نے عمل کیا تویادِ خدا اُس کی طبیعت ِ ثانیہ بن گئی اور وہ ایسا ہو گیا کہ دُنیا والے اُس کو دیکھتے ہیں تو اُن کو بھی خدا یاد آجاتا ہے،جلّا د کو جب پہلی مرتبہ قتل کرنے یا پھانسی پر چڑھانے کا حکم دیا گیا تو اُس کو بہت جھجک ہوئی گویا خود اُس کو پھانسی دی جا رہی ہے لیکن جب یہ عمل بار بار کیا گیا توجھجک کے بجائے اُس کو مزاآنے لگا اُس کی طبیعت جلّاد بن گئی اور اَب اُس کی صورت دیکھتے ہیں توخوف معلوم ہوتا ہے۔
دُنیا کے اِن تمام مقدس بزرگوں نے جن کو نبی کہا جاتا ہے یہی بتایا ہے کہ اِنسان کا کوئی عمل رائیگاں نہیں جاتا وہ اِنسان کی صلاحیت پر اَثر ڈالتا ہے اور اُس کو اپنے رنگ میں رنگ دیتا ہے، اچھے عمل کرنے والا اِنسان اچھاہوجاتا ہے، برے عمل کرنے والا اِنسان برا بن جاتا ہے ، جیسا بوتا ہے ایسا ہی پھل پاتا ہے، ببول کے بیچ بوکر اَنگور کے خوشوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
گندم اَز گندم بروید جو ز جو اَز مکافاتِ عمل غافل مشو ١
عمل اور رُوح کا رابطہ، ماہرین ِرُوحانیت کا فیصلہ :
ہم شکر گزار ہیں سائنس ِجدید کے اُس نے مشاہدہ کرادیا ٢ کہ ہماری زبان اور ہمارے ہونٹوں کا عمل فنا نہیں ہوتا یعنی جو الفاظ زبان اور ہونٹوں کی حرکت سے صادر ہوتے ہیں وہ فناء نہیں ہوتے اُن کا وجود قائم رہتاہے،ٹیلی ویژن نے مشاہدہ کرادیا کہ ہاتھ پاؤں کے عمل اور اُن کی حرکت
١ ترجمہ : گندم سے گندم پیدا ہوتی ہے جو سے جو ،عمل کی مکافات سے غافل نہ ہو۔
٢ یعنی جس پر اپنے ہی مشاہدوں کے ذریعہ اپنے ہی غلط اَفکار کا بطلان واضح ہوگیا مگر ہٹ دھرمی اِس درجہ کہ حق کو تسلیم کرنے کی توفیق نہ ہوئی بس ایک چپ سادھ رکھی ہے۔محمود میاں غفرلہ