Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2016

اكستان

49 - 66
صورت میں دُنیا وآخرت کی ذلتیں اور رُسوائیاں تمہارا مقدر بنیں گی۔ شب و روز کی جاں گسل جہد و جہد اور سعی ٔ بے مثل کے بعد دھیرے دھیرے، رفتہ رفتہ قبولِ حق کی صلاحیت واِستعداد کے حامل اَفراد  آپ کے ہمنوا ہوتے گئے اور اِس ''اِجتماعی تبدیلی'' کی ''جدو جہد''  میں ''شریک کار'' ہوگئے، اِس طرح آپ کی قیادت اور تر بیت میںایک ''اِجتماعیت'' قائم ہوگئی، آپ نے اپنی صحبت، عمل اور وحی کی روشنی میں اِن ہمنوا ؤں میں مخفی قائدانہ صلاحیتوں کے ''جوہر'' اُجا گر کیے چنانچہ اِس تر بیت یافتہ جماعت نے ایک ایسی قوم کو جو راہ بھٹک گئی تھی اور جنہیں غلامیت، مظلومیت، قومیت، بربریت، محرومیت، سفاکیت اور اَخلاقی گراوٹ جیسی قبیح اور مذموم برائیوں کا سامنا تھا اُنہیں اِس کا اِحساس اور شعور دلایا گیا اور بتایا گیا کہ تمہیں جن اِنفرادی و اِجتماعی مسائل کا سامنا ہے وہ بت پرستی ، شرک ، ظلم سہنے اور غلامی سے نجات حاصل نہ کرنے کے نتائج ہیں لہٰذا اپنے خالق و مالک کی وحدانیت کا اِقرار کرو اور اُسی کی عبادت بجا لاؤ کیونکہ تمام خیر و شر اور نفع و نقصان اُسی کے حکم کا اَثر ہے اور وہ ہم سب کا خیر خواہ حامی اور دوست ہے اُسی نے مجھے تمہاری طرف اِنفرادی اور اِجتماعی تبدیلی کے لیے علم و وحی کی روشنی میں راہنما اصول عطا فرما کر مبعوث کیا ہے اور تمہارا حال یہ ہے کہ تم میرے اور اُس کے دشمن ہو رہے ہو اور اُس کی تعلیمات و ہدایات سے بھاگ رہے ہو اور ایسوں کی پیروی پر بضد ہو جو تمہارے حقیقی دشمن ہیں جنہوں نے تمہیں بت پرستی اور شرک میں مبتلا کر کے ہرطرح کی خیر و فلاح سے محروم کرڈالا اور تمہیں ایک ظالمانہ و غلامانہ سسٹم کا دلدادہ بنا دیا، حد تو یہ ہے کہ ہم بے لوث تمہیں اِس سے نجات دلانا چاہتے ہیں اور تمہاری دبی ہوئی خوبیوں کو نکھارنا چاہتے ہیں اور تم ہو کہ اپنے بھی دشمن اور ہمارے بھی دشمن اور اِسی سسٹم کے دفاع میں ہم پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرانے پر تلے ہوئے ہو۔ 
بہر حال رسول اللہ  ۖ  کے جان نثار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پورے درد اور فکر مندی کے ساتھ نہایت منظم ہو کر پُر اَمن طریقے سے اہلِ مکہ کو فلاح و کامرانی کی یقینی منزل کی طرف بلاتے رہے لیکن اِن ہی اہلِ مکہ نے پوری قوت کے ساتھ اِن حضرات کو دیوار کے ساتھ لگانے اور دبانے کی کوشش کی حتی کہ اِن اہلِ حق پر معبودِ حقیقی کی علانیہ عبادت کرنے پر بھی پابندی تھی اور آخری حربہ کے طورپر اِن
Flag Counter