Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

53 - 65
قُلی کی طرح کسی کواُتارنے اور دُسرے کوبٹھا دینے میں مددکردیتے ہیں، خود ہم سفر کرنے کے اہل نہیں بنتے یا بننا نہیں چاہتے۔ 
تعلیمی نظام میں ہمارا کوئی رول نہیں ہے جبکہ اِسی سے فکری ڈھانچہ تیار ہوتا ہے جس کافائدہ اُٹھاکر بر ہمنی لابی اپنے مخصوص نظریہ کے فروغ کے لیے اِسلام دُشمنی اور مسلمانوں کی نفرت پر مبنی نصاب و نظام کو کئی صوبوں میں عملی جامہ پہنا چکی ہے اور ملکی پیمانے پر اِس کو لا گو کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اور ہم صرف مدارس کی حد تک کام کرنے کواپنا فریضہ سمجھنے کی غلطی کر بیٹھے ہیں حالانکہ مدارس میں پڑھنے والے صرف مسلم گھرانوں کے ٤ فیصد سے بھی کم بچے ہیں اور اُن کو بھی ہم صحیح تعلیم و تر بیت سے آراستہ کرنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہیں، چہ جائیکہ ہم اپنی پوری نئی نسل کی فکری اِعتبار سے حفاظت کرنے میں کامیاب ہوں اور پھر اگلا قدم بڑھا کر اپنے بردارانِ وطن کوغلط اور صحیح کی پہچان کرا سکیں اور اُن کے اَ ندر اِسلام اور مسلمانوں کے بارے میں جوغلط فہمیاں ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں اُن کودُور کرسکیں۔ اِسی طرح معاشی اور اِقتصادی اِعتبارسے بھی ہم اِنتہائی پچھڑے ہوئے ہیں اِس پر بھی اُسی لابی کا قبضہ ہے اور وہ جان بوجھ کر ذرائع معاش کے اچھے مواقع اوراہم عہدوں تک ہمارے قابل ہو نہار نوجوانوں کو (جوکہ بہت کم ہیں) بھی پہنچنے نہیں دیتا۔ 
خلاصہ یہ کہ ہر شعبہ زندگی میں اُس برہمنی شاطر دماغ نے بڑی چالاکی سے اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور ہمیں مسلسل پیچھے دھکیلتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صرف ہم ہی نہیں بلکہ بہت سے غریب بھولے بھالے لوگ بھی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور حق و اِنصاف کی بھیک ما نگ رہے ہیں نیز اُن کی اُمیدیں ہم سے بھی وابستہ ہیں اور ہم ہیں کہ اپنی غفلت اورخود غرضی و مفاد پرستی کے دبیز پردوں کو چاک کر کے باہر آنے کا نام نہیں لیتے۔ 
اِن حالات کو بیان کرنے کا مقصد قطعاً یہ نہیں ہے کہ ہم مایوس ہوجائیں اورہتھیارڈال دیں کیونکہ حالات تو آتے رہتے ہیں اور اِن ہی حالات سے گزر کر یہ اُمت ہمیشہ کا میابی کی منزلیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter