Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

52 - 65
ہزاروں غرباء نے باو جود اَفلاس اپنا پیٹ کاٹ کرتھوڑا تھوڑا کر کے ہزاروں روپے جمع کردیے اور بھی کچھ نہیں ہو سکتا تو زکوة ہی عنایت کرو، ایسے مصارف میں زکوة بھی جائز ہے ،اَلغرض بہانوں کو جانے دو، وقت ِہمت ہے ٹلانے کاوقت نہیں ۔ ''  ١
یقینا حضرت نا نو توی کے مذکورہ کارناموں اور تحریروں سے اُن کے اِسلام پرمر مٹنے کے جذبے اور با طل کے مقابلے کے لیے فولادی عزم و حوصلے کا بخوبی اَندازہ ہوجاتا ہے اور اُس دعوے کی بھی تصدیق ہوجا تی ہے کہ اُن کو دونوں رشتوں (نسبی و رُوحانی) سے حضرت صدیق ِ اکبر کی حمیت ِ دینی اورغیرت ِ اِسلامی کا وافر حصہ ملاہوا تھا۔ 
آج جبکہ پوری دُنیا میں صہیونی اور باطل طاقتیں اِسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کے لیے اَنتھک کو ششیں کر رہی ہیں، پوراعالمِ اِسلام اُن کے نر غے میں ہے اور خود ہمارے ملک ہندوستان میں بر ہمنی شاطر دماغ صہیونی لابی کے ساتھ ساز باز کر کے مسلمانوں کے لیے سیاسی، سماجی، اِقتصادی اور فکری ہر اِعتبار سے دائرہ تنگ سے تنگ کر تا جا رہا ہے اور بظاہر وہ روز بروز اپنے مشن اور مقصد میں کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے، وہ جب چاہتا ہے فسادات کر وا کر سینکڑوں کی تعداد میں ہمیں موت کی نیند سُلا دیتا ہے، ہمارے نو جوا نوں کو کسی بھی بے بنیاد اِلزام میں گرفتار کر کے جیلوں میں ٹھونس دیتا ہے، دھماکے وہ خود کرتا یا کر واتا ہے اور ہمیں مار کرپھر ہم ہی کو مجرم بنا دیتا ہے اور اَب تو ہمارے بڑے سے بڑے آدمی پربھی ہاتھ ڈالنے سے وہ دریغ نہیں کرتا اور ہم ایک عاجز و بے بس کی طرح سوائے چیخنے اور چلانے کے کچھ نہیں کرپاتے یا زیادہ سے زیادہ گیدڑ بھپتیاںکستے ہیں جس کا اُن پر کوئی اَثر نہیں پڑتا یا پھر بھیک کا پیالہ لے کراُن ہی سے حق و اِنصاف کی بھیک مانگتے ہیں اور وہ سیاسی مصلحتوں کی خاطر کبھی ہمارے پیالہ میں کچھ بھیک ڈال دیتا ہے تو ہم اِسی کواپنی کامیابی سمجھنے لگتے ہیں اور خوشی کے شا دیانے بجا کر ہر ایک سے دادِ تحسین وصول کرنا چاہتے ہیں، سیاسی طورپر ہماری کوئی حیثیت رہ گئی ہے نہ سماجی طورپر، صرف ہم ایک 
  ١  قاسم العلوم حضرت مولانا قاسم نانو توی اَحوال وآثار و باقیات ص ١١٥ (کمپوز) ص ١٣٧،١٣٨ (عکس تحریر) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter