درس حدیث
حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل
حُبْ فِی اللّٰہِ اور بُغْضْ فِی اللّٰہِ ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا :
اَتَدْرُوْنَ اَیُّ الْاَعْمَالِ اَحَبُّ اِلَی اللّٰہِ تعالٰی ؟ قَالَ قَائِل : اَلصَّلٰوةُ وَالزَّکٰوةُ وَ قَالَ قَائِل : اَلْجِھَادُ ۔ قَالَ النَّبِیُّ ۖ اِنَّ اَحَبَّ الْاَعْمَالِ اِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی اَلْحُبُّ فِی اللّٰہِ وَ الْبُغْضُ فِی اللّٰہِ ۔
''کیا جانتے ہو کہ کون سا عمل اللہ کو زیادہ محبوب ہے ؟ کسی نے عرض کیا نماز اور زکوة اور کسی نے کہا جہاد (اللہ کو سب سے محبوب ہے) جناب ِ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب عمل یہ ہے کہ خدا ہی کے واسطے محبت رکھے اور خدا ہی کے واسطے بغض رکھے۔ ''
اِس حدیث مبارکہ میں جوتعلیم دی گئی ہے وہ صرف دو جملے ہیں اَلْحَبُّ فِی اللّٰہِ وَالْبُغْضُ فِی اللّٰہِ لیکن جنابِ رسول اللہ ۖ کو اِس بات کی اہمیت سمجھانی تھی اِس لیے پہلے سوال فرمایاکہ کون سا عمل
١ مشکوة شریف کتاب الاداب رقم الحدیث ٥٠٢١