Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

22 - 65
اِسلام کیا ہے  ؟ 
(  حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ  ) 

بیسواں  سبق  :  توبہ واِستغفار
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں اور رسو لوں کو اِس واسطے بھیجا اور اپنی کتابیں اِس لیے نازل فرمائیں کہ اِنسانوں کو اپنا برا بھلااور گناہ و ثواب سب معلوم ہو جائے اور وہ بری باتوں اور گناہ کے کاموں سے بچیں اور نیکی اور ثواب کے راستہ پر چل کر اللہ کی رضا مندی اور مرنے کے بعد والی زندگی یعنی آخرت میں نجات حاصل کریں تو جن لو گوں نے اللہ کے نبیوں، رسولوں اور اُس کی نا زل کی ہوئی کتابوں کو  نہیں مانا اور اِیمان نہیں لائے اُن کا معاملہ تویہ ہے کہ اُن کی پوری زندگی گویا بغاوت اور نافرمانی کی زندگی ہے اور اللہ کی اُتاری ہوئی ہدایت سے وہ بالکل بے تعلق ہیں اِس لیے جب تک وہ اُس کے بھیجے ہوئے نبیوں، رسولوں پر اور اُس کی نازل کی ہوئی کتابوں پر اور خاص کراِس آخری زمانہ کے آخری پیغمبر حضرت محمد  ۖ  پر اور اُن کی لائی ہوئی خدا کی آخری کتاب قرآنِ مجیدپر اِیمان نہ لائیں اور اُس کی ہدایت کو تسلیم نہ کریں وہ اللہ کی رضامندی اور مرنے کے بعد والی زندگی میں فلاح و نجات حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ اللہ کا اُس کے نبیوں اور اُس کی کتابوں کا اِنکار ایسا جرم نہیں جو قابلِ معافی ہو اللہ کے ہر پیغمبر نے اپنے اپنے زمانے میں اِس بات کا بہت صاف صاف اعلان کیا ہے، بہرحال کفر اور شرک والوں کی نجات کے لیے ضروری ہے کہ وہ سب سے پہلے شرک و کفر سے توبہ کریں اور اِیمان وتوحید کو اپنا اُصول بنائیں اِس کے بغیر نجات ممکن نہیں۔ 
لیکن جو لوگ نبیوں اور رسولوں پراِیمان لے آتے ہیں اور اُن کی ہدایت پر چلنے کا اِقرار اور اِرادہ کرلیتے ہیں وہ بھی کبھی کبھی شیطان کے بہکانے سے یا اپنے نفس کی بری خواہش سے گناہ کے کام کربیٹھتے ہیں، ایسے سب گنہگاروں کے لیے اللہ تعالیٰ نے توبہ اور اِستغفار کا دروازہ کھلا رکھاہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter