وفیات
١٠ربیع الثانی /٢١جنوری کو جامعہ مدنیہ جدید کے ناظم اور سفیر اَلحاج قاری غلام سرور صاحب طویل علالت کے بعد ٨٠برس کی عمر پاکر لاہور میںوفات پاگئے۔ تقریبًا پینسٹھ برس پہلے قاری صاحب بانی ٔ جامعہ کی خدمت میں بحیثیت طالب ِ علم حاضر ہوئے اور پھر ہمیشہ کے لیے حضرت اور حضرت کے خاندان اور جامعہ کے لیے اپنی تمام توانائی اور وفاداریاں وقف کر دیں حضرت قاری صاحب کی حضرت اور جامعہ کے ساتھ اِتنی طویل رفاقت کا کوئی ثانی نہیں اللہ تعالیٰ اُن کے اِس مخلصانہ تعلق اور خدمات کا صلہ اپنے شایانِ شان عطا فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کے صاحبزادگان ڈاکٹرحافظ عبدالواجد صاحب ، ایڈووکیٹ رائے عبدالباسط صاحب،حاجی عبدالناصر صاحب ،مولانا عبدالماجد صاحب ،عبدالقادر صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اِدارہ اِن سب کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
یکم جنوری کو جامعہ محمدیہ چوبرجی کے مہتمم حضرت مولانا محمد یوسف صاحب عارضہ قلب کے سبب اچانک اِنتقال فرماگئے۔
٤جنوری کو جامعہ مدنیہ جدید کے محتسب منشی عبدالرؤف صاحب کی بڑی بہو صاحبہ بوجہ کینسر وفات پاگئیں۔
١٤جنوری کو جمعیة علماء اِسلام پنجاب کے نائب اَمیر اور مدرسہ دارُالقرآن و الترتیل کے مہتمم مولاناقاری ثناء اللہ صاحب بوجہ عارضہ قلب مختصر علالت کے بعد اِنتقال فرما گئے۔
١٧جنوری کو جامعہ اشرفیہ لاہور کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا وکیل اَحمد صاحب شروانی اِنتقال فرماگئے۔
٣٠ دسمبر کو حافظ مجاہد صاحب کے بڑے بھائی مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔