Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

54 - 65
طے کرتی ر ہی ہے اور نہ اَلعیاذ باللہ کسی پر تنقید یا کسی کی تنقیص ہے کہ دین کا کوئی کام کرنے والا ہی نہیں ہے ، اَلحمد للہ کام ہو رہا ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی بہت غنیمت ہے اوریہ عاجز تہ دل سے دین و ملت کے تمام خدمت گزا روں کا قدر دان اور شکر گزار ہے بلکہ صرف یہ مقصد ہے کہ اِن حالات میں ہم اپنے اَندر حضرت صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کے جذبۂ (  اَیُنْقَصُ الدِّیْنُ وَاَنَا حَیّ ) کی کوئی چنگاری سُلگانے کی بھرپور کوشش کریں اورما ضی قریب کے اپنے محسن اور خصوصًا بر صغیر ہند میں اِسلام اور اِسلامی تعلیمات کی حفاظت کرنے والے بانی ٔ دارُ العلوم دیوبند حجة الا سلام حضرت مولانامحمدقا سم نا نو توی کی زندگی کو  اپنا آئیڈیل بنا کردین و ملت کے لیے اپنی زندگیوں کو وقف کردینے کا فیصلہ کریں اور حق و اِنصاف کی لڑائی لڑنے اور اپنے حریف یعنی با طل کو شکست دینے کے لیے پوری ہمت و حکمت سے کام لیں کیونکہ جب تک ہمارے اَندر دینی حمیت اور اِسلامی غیرت بیدار نہیں ہوگی اور ہم ظلم و باطل کو اپنا مدمقابل بنا کر اُس سے لڑنے کے لیے کمر بستہ نہیں ہوں گے اُس وقت تک ہماری صفوں میں اِتحاد و اِتفاق پیدا نہیں ہوگا جو ہماری کامیابی کی اصل کنجی ہے ۔شاید (واللہ اعلم با لصواب) اِسی لیے اللہ تبارک و تعالیٰ نے  صحابۂ کرام کے اَو صاف بیان کرتے ہوئے (رُحَمَآئُ بَیْنَھُمْ ) سے پہلے (اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ)  کا تذکرہ کیا ہے کیونکہ یہ بات اِنسانی فطرت میں داخل ہے کہ وہ کسی کو شکست دینا چاہتا ہے اور جب اُس کا حریف باطل بن جاتا ہے توپھر وہ اَپنوں کے ساتھ شیرو شکر ہو جاتا ہے۔ 
اللہ تعالیٰ ہمیں ہوش کے ناخن لینے کی توفیق دے اور اپنے دین کا درد و غم عطا فرما کراُس کی خدمت کے لیے قبول فرمالے، آمین ۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter