Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

51 - 65
رہا بلکہ علاوہ حاجت روائی تمہارے خوشنودی ٔ خاطر (کے لیے) کیسی کیسی لذتوں کی چیزیں بنائیں اور اُس زمانہ سے لے کر آج تک کبھی دریغ نہیں کیا، خداوند ِعالم نے اُس زمانہ سے لے کر ایسے ایسے اِحسان کیے اور کیے چلاجاتا ہے اور تمہارا ہمارا حال یہ ہے کہ جان چُراتے پھرتے ہیں، نہ جان دے سکیں نہ مال دے سکیں،جب سے ہندوستان میں اِسلام آیا اُس روز سے لے کر کبھی اِسلام کی تقویت یاحفاظت کا خرچ یاحرمین شرفین کی تعمیر یا حفاظت کاخرچ کسی مسلمان کے ذمہ نہیں پڑا، ایک یہ خرچ آیا ہے سو اِس میں یہ پہلو تہی ہے، کچھ خداسے حیا کرو کیااُس کے اِحساناتِ بے پایاں کایہی بدلہ ہے، کیااُس کے اِن اِنعاماتِ بیکراں کایہی صلہ ہے، اُسی کے مال میں سے اُسی کے کام میں دریغ، اِس سے زیادہ اور  کیا بے حیائی ہوگی، خدا کے کام میں بہانہ مت کرو، ایسا نہ ہو کہ خدا وند ِ عالم کسی بہانہ سے اپنے اِحسانوں میں دریغ کرنے لگے۔ ''  ١ 
پوری تحریر کا خلاصہ حضرت الامام ہی کے الفاظ میں یہ ہے  : 
''اِس لیے یہ گزارش ہے اگر خدا کی مغفرت کے اُمید وار اور اُس کے حبیب  ۖ  کی شفاعت کے خواستگار ہوتو حرمین شریفین کی حفا ظت میں جان نہیں مال ہی سے مدد کرو، بالکل بے حیا نہ بنو، کچھ تو شرم کرو اَوروں سے نہیں شر ماتے توخدا اور رسول  ۖ  ہی سے شر ماؤ، یوں ہاتھ سے مال جوہاتھ کا میل ہے نہیں چھوٹتا، تواُن ننھے ننھے بچوں کی آہ وزاری پر رحم کرو جن کے باپ خداکی راہ میں خاک وخون میں تڑپ تڑپ کر مر گئے، اُن بیویوں کی بے کسی ہی پر رحم کرو جن کے خاوند اُن کوچھوڑ کر خدا کی راہ میں اپنا جان و مال نثار کر گئے، یوں بھی غیرت نہیں آتی تو یہی خیال کرو کہ 
  ١  قاسم العلوم حضرت مولانا قاسم نانو توی اَحوال وآثار و باقیات ص ١١١، ١١٤ (کمپوز) ص ١٣٤ (عکس تحریر) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter