Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

50 - 65
 ''قا سم العلوم حضرت مولانا محمدقاسم نانوتوی اَحوال وآثار وباقیات '' میں شامل کر کے شائع کی ہیں اور ایک کے متعلق فرمایا ہے کہ وہ مجھے نہیں ملی چونکہ حضرت کی اِن تحریروں میں علم کی گہرائی، اِستدلال کی ندرت و قوت کے ساتھ ساتھ دینی حمیت، ملی غیرت، جذبہ ٔ جہاد اور جہد و عمل کی ایک داستان اور دفتر پوشیدہ ہے اِس لیے بطورِ نمونہ اُس کے دو اِقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں، اِس کتابچہ میں حضرت نانوتوی نے سب سے پہلے ترکی پررُوس کی یورش اور اُس کے نقصانات کا تذکرہ کیاہے پھر مسلمانوں کی دینی غیرت کوجگاتے ہوئے لکھاہے کہ  : 
''دُنیا چند روز ہے یہ وقت پھرنہ ملے گا، اگر کسی اور وجہ سے تم کوحرارت نہیں آتی تو کیا یہ بات بھی باعث ِ سر گرمی نہیں کہ مکہ معظمہ میں خانۂ کعبہ اور مدینہ منورہ میں روضۂ مطہرہ جواِس عزو شرف کے ساتھ آج تک موجود ہیں تو سلطانِ رُوم ہی کی بدولت یہ حفاظت ہے، اگر خدا نخواستہ سلطانِ رُوم کو بوجہ ہجوم اَعداء اِس تنہائی میں شکست ہوئی تو تم ہی کہوکہ پھر اِن مقاماتِ متبرکہ کا کیا حال ہوگا، تمہارے اِتنے حوصلے نہیں کہ مقابلہ پر جانبازی کرو، اِس لیے لازم ہے کہ اُن کی اِس کفالت کے بدلے کہ وہ مسلمانوں کے پیچھے اِن مقامات کی عزت کے لیے اپنی جان ہار بیٹھے، یہاں تک کہ ہزاروں تلف ہوگئے، اِتناہی کرو کہ تھوڑا تھوڑا روپیہ جمع کر کے اُن یتیموں اور زخمیوں کی خبر لو۔ علاوہ اَزیں سلطان بذاتِ خود مع اپنے شہزادوں کے دربدر رُوم کی لڑائی کے لیے چندہ مانگتے پھرتے ہیں، کیاتمہیں اِس خبر کو سن کر بھی غیرت نہیں آتی، دُور دُور کے لوگ تر کوں کی ہمدردی اور درد مندی میں بے قرار ہیں  مگر تم کو ہزاروں کے خون اور ہزاروں کے یتیم اور بیوہ ہوجانے کی خبر پر بھی غیرت نہیں، اللہ رے صبرو تحمل اِتنے بڑے صدمہ پر نہ اُف ہے نہ آہ ہے  !  خدا وند  قاضی الحاجات حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اَب تک سب کی حاجت روائی کرتا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter