Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2016

اكستان

49 - 65
 زائد اَصحاب شروع سفرسے ساتھ تھے، حضرت مولانا عاشق اِلٰہی صاحب   تحریر فرماتے ہیں  : 
''عام اہلِ اِسلام نے جب دیکھا کہ دفعتاً خلاصہ ہندوستان بجانب حجاز جارہاہے اور اِس وسیع ملک کی سر تاپا چمکدار نورانی مشعلیں عرب کی طرف روانہ ہو رہی ہیں تو ایک ہلچل مچ گئی اور جس سے بھی ہو سکا وہ معیت وہمرکابی کے لیے تیار ہو گیا اِس لیے بطورِ خود لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا کہ یہ حضرات اپنی معاونت کے لیے بہ حیلہ ٔ سفرِ حجاز حقیقت میں ملکِ رُوم کاسفرکررہے ہیں۔ ترکی سلطنت کی طرف سے والنٹیرجماعت میں شامل ہو کر مجا ہد فی سبیل اللہ بنیں گے اورجس کے نصیب میں مقدر ہے جام ِ شہادت پی کر حیات ِاَبدی حاصل کر ے گا۔  ١ 
 یہاں رُک کر ذہن میں ایک سوال پیداہوتاہے کہ جب سب لو گ اِسی خیال سے اِس سفر میں ساتھ جا رہے تھے اور قا فلہ سالار اَصحابِ علم و فضل کو اِس کاخوب علم بھی تھا کہ اِن سب کو یہ خبر ملی ہے اور یہ اِسی مقصد سے ہمارے ساتھ سفر کر رہے ہیں لیکن اگر یہ اِطلاع غلط تھی تویہ اُمید نہیں کی جاسکتی کہ حضرات علماء ِکرام نے جان بو جھ کر سچ بات کوچھپایا ہویااپنے متوسلین اور مخلص نیک مسلمانوں کو اَندھیرے یا فریب میں رکھنا پسندکیا ہو، بظاہر تویہی معلوم ہو تاہے کہ یہ اِطلاع صحیح تھی اور زنانِ خلق نقارۂ خداکی تر جمان تھی۔ 
حضرت نا نوتوی نے مسلمانوں کی غیرت کوکس طرح جگایا اور اپنے سینے میں لگی ہوئی آگ کی حرارت سے لو گوں کے دلوں میں موجزن اِیمان کی چنگاری کوکس طرح سُلگایا اِس کاکچھ اَندازہ حضرت کی تحریروں سے ہوتاہے کیونکہ اُنہوںنے ترکی کی حمایت کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کراور علم و اِستد لال کی روشنی میں کیا تھا اور اِس سلسلے میں مسلمانوں کی غیرتِ دینی کوجگانے اور پوری ملت کوآواز لگانے کے لیے اُنہوں نے تین تحریریں بھی لکھی تھیں اُن میں سے دو تحر یر یں مولانا نورالحسن راشد صاحب نے اپنی کتاب 
  ١   تذکرة الر شید  ج ١  ص ٢٢٩۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حدیث 7 1
4 اللہ رب العزت کے نزدیک محبوب عمل 7 3
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
6 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 5
7 اِنفرادی مِلک کی ضروت : 10 5
8 مسئلہ اِنسانیت اور اُس کا حل : 11 5
9 اَسباب ِمحبت : 11 5
10 سرمایہ داری : 16 5
11 اِسلام کی شہنشاہیت سے نفرت : 17 5
12 جدید اِصطلاح : 20 5
13 حضرت موسٰی علیہ السلام اور فرعون : 21 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
15 بیسواں سبق : توبہ واِستغفار 22 14
16 توبہ کے متعلق ایک ضروری بات : 28 14
17 اللہ کی رضا مندی اور جنت حاصل کرنے کاعوامی نصاب : 30 14
19 قصص القرآن للاطفال 33 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 33 19
21 ( اَصحابِ کہف کا قصہ ) 33 19
22 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 39 1
23 موجودہ دور میں اِس کی ضرو رت واہمیت 39 22
24 میدانِ شاملی : 39 22
25 جنگ ِ بلقان کے مجاہدین کی اِعانت واِمداد : 45 22
26 اِعانت و مدد کی دُوسری شکل : 48 22
27 اِتباعِ سنت 55 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
29 وفیات 63 1
Flag Counter