Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

99 - 540
٣    ولہما أنہ تصرف ف حق الغیر وہو العقد بالرفع ولا یعری عن المضرة لأنہ. عساہ یعتمد تمام البیع السابق فیتصرف فیہ فتلزمہ غرامة القیمة بالہلاک فیما ذا کان الخیار للبائع

تشریح :  امام ابو یوسف  اور امام شافعی  فر ماتے ہیں کہ جسکو خیار شرط ہے اگر وہ فسخ کرنا چاہے تو سامنے والے کو باخبر کر نا ضروری نہیں ہے ، پھر اس کے لئے تین دلیلیں دی ہیں۔
 ]١[ … پہلی دلیل٫ لہ انہ مسلط الخ ، سے ہے ۔کہ سامنے والے نے اس کو خیار شرط دیکر فسخ کرنے پر مسلط کیا ہے اس لئے اب اس کو باخبر کرنے پر فسخ کرنا موقوف نہیں ہو گا ۔ جیسے بیع جائز قرار دے تو سامنے والے کو با خبر کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مسلط کرنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ بیع جائز کرنے پر بھی مسلط ہے اور بیع توڑنے پر بھی مسلط ہے اس لئے ناب کو بتلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 
]٢[ …دوسری دلیل ٫و لھذا لا یشترط رضاہ ، سے ہے ، کہ۔ جس نے خیار پر مسلط کیا ہے ، بیع فسخ کرنے کے لئے اس کی رضامندی کی ضرورت نہیں ، اس کی رضامندی کے بغیر بھی بیع فسخ کر سکتا ہے ، اسی طرح بیع فسخ کرنے کے لئے اس کو با خبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
 ]٣[… تیسری دلیل ٫ و صار کالوکیل بالبیع ، سے ہے، کہ کوئی آدمی بیع کا وکیل بنے تو یہ بیع فسخ کرے یا بیع کو جائز قرار دے دونوں صورتوں میں اپنے مؤکل کو بتلانا ضروری نہیں ہے ، کیونکہ یہ بیع کرنے پر مسلط ہے ، اسی طرح من لہ الخیار کو سامنے والے کو با خبر کرنا ضروری نہیں ہے ۔
 ترجمہ:  ٣  امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی دلیل یہ ہے کہ غیر کے حق میں تصرف کرنا ہے ، اور وہ عقد کو اٹھانا ہے جو مضرت سے خالی نہیں ہے ، اس لئے کہ ہو سکتا ہے کہ مشتری سابق بیع ہونے پر اعتماد کرے اس لئے اس میں تصرف کر لے ، پھر ہلاک ہونے سے ہلاک کا  تاوان لازم ہو اس صورت میں جبکہ بائع کو اختیار ہو ۔
 تشریح:  امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی دلیل یہ ہے کہ بیع فسخ کرنے میں  غیر کے حق میں تصرف کرنا ہے اور اس میں بائع کو یا مشتری کو نقضان ہو سکتا ہے ، مثلا بائع نے خیار لیا اور مشتری کو گمان ہوا کہ تین دن گزر چکا ہے اور ابھی تک بائع کی جانب سے کوئی خبر نہیں آئی ہے  اس لئے  بہت ممکن کہ بیع تام ہو گئی ہو اس گمان سے مشتری نے مبیع میں تصرف کر لیا اور مبیع ہلاک ہو گئی ، حالانکہ بائع نے بیع توڑ دی تھی  اس لئے مشتری کو بازار کی قیمت لازم ہو گی  جو ایک قسم کا تاوان ہے، اس نقصان کی وجہ سے مشتری کو خبر کرنا ضروری ہے ۔
 ترجمہ:  ٤   یا اپنے سا مان کے لئے مشتری تلاش نہ کرے جبکہ اختیار مشتری کو ہو ،  یہ ایک قسم کا ضرر ہے اس لئے بائع کو 

Flag Counter